صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 سےمتعلق تازہ ترین صورت حال

Posted On: 12 AUG 2021 9:18AM by PIB Delhi

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک52.36کروڑ لوگوں کو کووڈ-19 کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

زیر علاج مریضوں کی تعداد کل معاملات کی تعداد کے1.21 پر مشتمل ہے۔ مارچ 2020 کے بعد سے اب تک سب سے کم شرح ہے۔

ہندوستان میں اب تک زیر علاج  مریضوں کی تعداد 387987  ہے-

شفایابیوں کی شرح سردست 97.45 فیصد ہے۔یہ اب تک کی  بلند ترین شرح ہے۔

ملک بھر میں اب تک 31260050 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 39069 مریض صحتیاب ہو کر گھر واپس ہوچکے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے دوران  41195 نئے کیسز درج کئے گئے۔

ہفتہ وار مثبت معاملات کی شرح مسلسل 5 فیصد سے نیچے رہی جو سردست 2.23 فیصد ہے۔

یومیہ مثبت معاملات کی شرح 17  ویں دن مسلسل 3 فیصد سے کم درج ہورہی ہے جو اس وقت 1.94 فیصد ہے۔

کووڈ-19 کی جانچ کی صلاحیت میں زبردست اضافہ کیا گیا ہے، اب تک مجموعی طور پر 48.73 کروڑ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

******

 ( ش ح ۔س ک۔رض)

U. No.- 7760



(Release ID: 1745048) Visitor Counter : 140