نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ کے سیکریٹریٹ نے جناب نائیڈو کے دفتر میں چا ر سال سے متعلق ای- بک جاری کی ہے


نائب صدر جمہوریہ نے گزشتہ سال میں 22 افتتاحی تقریبات سمیت مجموعی طور پر 133 تقریبات میں شرکت کی

کم معروف خواتین مجاہد ین آزادی سے متعلق 26 فیس بک پوسٹ کی ایک سیریز تحریر کی اور دوسری فیس بک سیریز سیولر جیل میں مقید مجاہدین آزادی پرتحریر کی

مادری زبان کی فروغ دینے کی ضرورت سے متعلق ہندوستانی زبان کے اخبارات میں وسیع پیمانے تحریریں رقم کیں

اپنے جبلّی استحکا م سے دوبارہ رابطہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا

21-2020 کے دوران ، بجٹ اجلاس تک ،راجیہ سبھا کی پیداواریت میں اضافہ ہوکر 95.82 فیصد ہوگئی جس کے دوران 44 بلوں کو منظوری دی گئی جوکہ گزشتہ چار برس میں سب سے زیادہ ہے

گزشتہ چار برسوں میں آر ایس ٹی وی کی یوٹیوب سبسکرائبر بنیاد 5 لاکھ سے بڑھ کر 59 لاکھ ہوگئی ہے

Posted On: 11 AUG 2021 1:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی11 اگست2021: نائب صدر جمہوریہ ہند  اور راجیہ سبھا کے صدر نشین جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج اپنے عہدے کے چار سال پورے کرلئے ہیں۔اس  موقع پر نائب صدر جمہوریہ کے سیکریٹریٹ نے گزشتہ ایک سال کے دوران   ان کی مصروفیات    کے پس  منظر سے متعلق  ایک کتاب جاری کی ہے۔

مختلف زبانوں میں جاری اس ای -  بک میں  بیان کیا گیا ہے کہ نائب صدر جمہوریہ نے  10  ریاستوں  اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کا احاطہ کرتے ہوئے ملک بھر میں  133  تقریبات ( ورچوئل اور جسمانی ، دونوں  طورپر ) میں شرکت کی ، جن میں سے 22  افتتاحی تقریبات تھیں ۔گزشتہ ایک برس کے دوران جناب نائیڈو نے  53  لیکچر دئے، 23  کتابیں  جاری کیں ، 21سے زیادہ اداروں کا دورہ کیا، 7  کنووکیشن سے خطاب کیا، ایوارڈ کی 4 تقریبات میں  شرکت کی اور تین  پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔

بیتا ہوا سال  ایک انتہائی کٹھن سال رہا ہے ،جس میں کووڈ-19  کی وبا کے باعث دنیا بھر میں زندگیوں اور ذریعہ معاش  کمانے  میں  بڑا خلل پڑا۔صحت کے اس بحران  پر روشنی ڈالتے ہوئے  جناب صدر جمہوریہ نے فیس  بک پوسٹ  اور آرٹیکل لکھنے کے توسط  سے امید اور لچک کا ایک پیغام  پھیلایا ،جس  میں اس غیر متوقع صحت کے بحران کے مابین   دیش واسیوں  کو یقین دہانی کرائی گئی ۔  انہوں  نے   مختلف آرٹیکلس اور مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارموں  پر  پوسٹوں میں  پیش  پیش رہنے والے  کووڈ کےتمام جانبازوں    کی ستائش کی  اور  عوام الناس سے  مسلسل یہ اپیل بھی کی کہ وہ کووڈ تحفظاتی پروٹوکول کی پیروی کریں ۔ جناب نائیڈ و  اُن اولین  افراد میں سے تھے ، جنہوں نے اپنے آپ کوویکسی نیشن کا ٹیکہ لگوایا اور عوام الناس  پر بھی زور دیا کہ ویکسی نیشن سے متعلق  ہچکچاہٹ کو دور کریں ۔ حیدرآباد میں بھارت بایو  ٹیک سہولت کا دورہ  کرنے کے دوران انہوں  نے  اندرون ملک  کووڈ ویکسین  تیار کرنے پر سائنسدانوں کی کاوشوں کو  سراہا ۔

 شجاعت اوراعتماد کی  ترغیباتی  کہانیوں  کی یاددہانی کراتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے   26  غیر معروف خواتین مجاہدین آزادی    اور انڈمان میں  سیلولر جیل میں  محصور کم معروف  10  مجاہدین آزادی کی کہانیوں کو  فیس  بک  پوسٹوں کے ایک سلسلے  میں ضبط تحریر کیا۔ اس سال اپریل میں انہوں نے  25  دن   طویل  ترغیباتی  ڈانڈی  پد یاترا   کی افتتاحی تقریب سے  بھی خطاب کیا جس کا انعقاد آزادی کے امرت مہوتسو  کے  طور پر  کیا گیا تھا۔  انہوں نے ہمارے ملک کے اندر ہی  پنہاں  اجتماعی  استحکام    کی یاددہانی کرائی۔ صدر جمہوریہ ہند ہندوستانی زبانوں  کو فروغ  دینے کے ایک زبردست حمایتی فرد ہیں  ۔  گزشتہ ایک سال میں  انہوں  نے  اس  اہم موضوع کو  ہر پلیٹ فارم  پر  اٹھایا ۔ مادری زبان کے بین الاقو امی دن پر انہوں  نے  22  ہندوستانی زبانوںمیں ٹویٹ  کیا ،  مادری زبان کی اہمیت سے متعلق   24 دیسی زبان کے اخبارات  میں  آرٹیکل لکھے نیز   تمام اراکین  پارلیمان کو  اُن کی ہی مادری زبانوں  میں خطوط  بھیجے ،  جن میں اُن  پر  اس کے فروغ  اور تحفظ  کے لئے کام کرنے پر زور دیا۔ ایک نئے اقدام میں نائب صدر جمہوریہ ہند نے تمام اراکین  پارلیمان  کو   اُ ن کی  ہی مادری زبان میں ،  روایتی ہندوستانی نئے سال کے موقع پر پیغام تہنیت  بھیجے ۔ جب اے آئی سی ٹی ای  نے  ہندوستانی زبانوں  میں  پیشہ ورانہ کورسوں کی  پیش کش کرنے  کا فیصلہ کیا تو انہوں  نے اس فیصلے کی ستائش کی  اور  24  ہندوستانی زبانوں کے دیسی اخبارات میں  33  آرٹیکل تحریر کئے ،  جن میں ہندوستانی زبانوں  میں   پیشہ ورانہ کورسوں کی ضرورت کو اجاگر کیا گیا تھا ۔ اپنی جبلی   استحکام سے ازسرنو رابطہ کرنے  کی ضرورت  پر زور دیتے ہوئے نائب صدر  جمہوریہ نے ہندوستانی معیشت میں زراعت کی اہمیت کو  اجاگر کیا  اور  کووڈ -19  وبا کے باوجود ریکارڈ اناج کی پیداوار حاصل کرنے کے لئے ہندوستانی کسانوں کی ستائش کی ۔  انہوں نے بہت سے سائنس کے اداروں کا بھی دورہ کیا ، جن میں سی آر ای ایس ٹی   ،  ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام میزائل کمپلیکس  ،  سی سی ایم ڈی اور  آئی آئی ٹی مدراس شامل ہیں اور تحقیق و ترقی میں نئے فروغ  کے بارے میں آگاہی  حاصل  کی۔ انہوں  نے ہندوستان  بین الاقوامی سائنس فیسٹول -  20-20  کے   الوداعی  اجلاس سے خطاب  بھی کیا۔

 اپنی سفارتی مصروفیات کے حصے کے طور پر نائب صدر جمہوریہ نے  سربراہان مملکت کی شنگھائی تعاون تنظیم   ( ایس سی او ) کونسل  کی  19  ویں  میٹنگ کی صدارت کی ،جس کا انعقاد  ورچوئلی طورپر نئی دلی میں  کیا گیا تھا۔  انہوں  نے سلطنت  بحرین کے خارجی امور کے وزیر  ، عزت مآب ڈاکٹر عبداللطیف   بن راشد  الزیانی   اور  بین پارلیمانی یونین ( آئی پی یو ) کے  صدر ایچ  پی  دوراتے پاچیکو   سے  اُپ راشٹرپتی نواس  پر ملاقات کی ۔

 راجیہ سبھا کے صدر نشین کے طورپر جناب نائیڈو  میں پارلیمانی جمہوریت  کو  مستحکم کرنے کے تئیں  مستقل کوششیں کرتے رہے ہیں۔  لوک سبھا اسپیکر کے ساتھ  مل  کر انہوں  نے    کووڈ-19  وبا کے دوران  پارلیمان کی کارروائی کے لئے خصوصی انتظامات کئے اس کے نتیجے میں 21-2020  کے دوران   (2021  کے بجٹ اجلاس  تک  ) راجیہ سبھا کی  پیداواریت میں  اضافہ ہوکر یہ 95.82 فیصد ہوگئی جو 18-2017  کے دوران  48.17 فیصد تھی۔ 21-2020  کے دوران راجیہ سبھا میں  44 بلوں  کو منظوری دی گئی جو کہ گزشتہ چار برسوں  میں سب سے زیادہ تعداد  ہے نیز راجیہ سبھا کی  8 کمیٹیوں  نے  74  رپورٹیں  جمع  کیں   ، جوکہ ایک بار پھر گزشتہ چار برسوں میں سب سے زیادہ  ہیں ۔

راجیہ سبھا کے  سرکاری چینل آر ایس ٹی وی نے  جناب ایم وینکیا نائیڈو  کی قیادت کے تحت نئی بلندیوں  کو چھوا  ، جس  میں  یوٹیوب  کے اس  کے سبکرائبر  کی بنیاد میں  اضافہ ہوکر ،  گزشتہ چار برسوں میں یہ  5  لاکھ سے بڑھ کر 59  لاکھ  ہوگئی ۔  علاوہ ازیں  راجیہ سبھا کے صدر نشیں  کے ذریعہ تشکیل شدہ ایک کمیٹی کے نتیجے میں   ایک نیا چینل   ،  ‘سنسد ٹی وی  -آر ایس ٹی وی اور ایل ایس ٹی وی کا انضمام کرکے   شروع کیا جارہا ہے۔

اپنے چار برس کی تکمیل کے موقع پر نائب صدر جمہوریہ ہند نے آج پارلیمنٹ کے لانس  میں   پودے بھی لگائے ۔

 

*************

 

ش ح۔اع ۔رم

U-7727



(Release ID: 1744810) Visitor Counter : 191