شہری ہوابازی کی وزارت

حکومت کے ذریعہ شہری ہوا بازی کے شعبہ کے لئے کام کاجی لاگت پر قابو پانے کی غرض سے کئے گئے اقدامات

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 11 AUG 2021 11:57AM by PIB Delhi

 حکومت کے ذریعہ  شہری ہو ا بازی کے  شعبہ  کے لئے  کام کاجی  لاگت پر قابو  پانے کی غرض سے دیگر  باتوں  کے ساتھ ساتھ کئے گئے بڑے  اقدامات کی تفصیلات درج ذیل ہیں :

  1. مختلف  پالیسی اقدامات کے ذریعہ   ائیرلائنز یعنی  ہوائی کمپنیوں  کو مدد فراہم کرنا
  2. ائرپورٹ  اتھارٹی آف انڈیا  اور پرائیویٹ  اداروں  کے ذریعہ  ہوائی اڈّ ے سے متعلق بنیادی ڈھانچہ کی فراہمی
  3. پی پی پی  وسیلے  کے ذریعہ موجودہ  اور نئے ہوائی  اڈّوں  میں نجی سرمایہ کاری  کو فروغ
  4. فضائی حدود، کے موثر  بندوبست ، نسبتاً چھوٹے  روٹس اور ایندھن  کی نسبتاً  کم کھپت  کے حصول کے  مقصد  سے بھارتی فضائیہ  کے ساتھ تال میل قائم کرکے  بھارتی فضائی  حدود  کو معقول اور مربوط بنانا
  5. دیکھ بھال، اور تفصیلی  معائینہ اور ضروری مرمّت ( ایم آر ڈی )  وغیرہ  سے متعلق   گھریلو  خدمات  پر اشیا  اور   خدمات  ٹیکس (جی ایس ٹی )  کو 18 فیصد   سے کم کر کے 5 فیصد  کرنا۔
  6.  آج کی تاریخ  تک ، 28 ملکوں کے ساتھ  خصوصی  فضائی رابطے یا ائیر  ببل  قائم کئے گئے  ہیں  ۔ اس کا مقصد بین الاقوامی  مسافر  خدمات  کو پھر سے  شروع کرنا ہے  جبکہ  باضابطہ بین الاقوامی  پروازیں  کووڈ- 19  کی وجہ  سے  اب بھی معطّل ہیں ۔
  7. گھریلو  شہری ہوابازی  کی استعداد متعین کرتے ہوئے اضافہ
  8. ہوائی کمپنیوں کے لئے  کرایہ  کو معاہدہ کا جزو قرار  دینا۔
  9. طیارے کو  لیز پر دینے    اور فنڈفراہم  کرنے سے متعلق ایک ساز گار ماحول  تیار کیا گیا ہے
  10. ہنگامی طور پرقرض کے سلسلے سے  متعلق ضمانت کی اسکیم  ( ای سی ایل جی ایس ) 3.0 کے  تحت فوائد کے لئے  شہری  ہوابازی  کے شعبے  کو بھی شامل  کیا گیا ہے۔

شہری ہوابازی  کے  وزیر  مملکت  جنرل ( ریٹائرڈ ) ڈاکٹر وی کے  سنگھ  نے آج  راجیہ  سبھا  میں محترمہ  پرینکا چترویدی  کے سوال  کے  ایک تحریری جواب یہ جانکاری فراہم کی ۔

 

*************

( ش ح ۔ ع م ۔ ر ب(

U. No.7720

 


(ریلیز آئی ڈی: 1744784) وزیٹر کاؤنٹر : 263