صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت نے مجموعی طور پر 51.90 کروڑ افراد کو کووڈ-19کے ٹیکے لگاکر امتیازی مقام حاصل کرلیا ہے



گذشتہ 24 گھنٹوں میں 41 لاکھ سے زائد کووڈ کی خوراکیں دی گئیں


شفایابی کی شرح میں اضافہ ہو کر یہ 97.45 فیصد ہوگئی ہے

گذشتہ 24 گھنٹوں میں یومیہ نئے معاملے کی تعداد38,353ریکارڈ کی گئی ہے

بھارت میں فی الحال زیر علاج مریضوں کی تعداد(386351)ہے، جو140دنوں کی سب سے کم ترین شرح ہے


مجموعی معاملات کے تناسب میں موجودہ کیسیز کی تعداد 1.21 فیصد ہے

یومیہ متاثرہ افراد کی شرح (2.16 فیصد)ہے جو مسلسل 16 دنوں سے 3 فیصد سے کم ہے

Posted On: 11 AUG 2021 10:24AM by PIB Delhi

نئی دہلی، 11؍اگست2021: بھارت نےمجموعی طور پر 51.90 کروڑ لوگوں کی کووڈ-کی 19 ٹیکہ کاری کرکے امتیازی مقام حاصل کرلیا ہے۔ آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق 519080524لوگوں کو کووڈ کے ٹیکے لگائے گئے جس کے لیے مجموعی طور پر5957616سیسنز کا انعقاد کیا گیا۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں4138646افراد کوکووڈ کی  خوراکیں دی گئیں۔

اس تعلق سے  مندرجہ ذیل اعداد و شمار  اور اس کی پوری تفصیلات پیش کی جارہی ہیں:

ایچ سی ڈبلیوز

پہلی خوراک

10338727

 

دوسری خوراک

8017291

 

ایف ایل ڈبلیوز

پہلی خوراک

18242071

 

دوسری خوراک

11874095

 

18تا 44 عمر کے افراد

پہلی خوراک

182388445

 

دوسری خوراک

12963932

 

45 تا 59 عمر کے افراد

پہلی خوراک

113411880

 

دوسری خوراک

43583965

 

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

79214965

 

دوسری خوراک

39045153

 

کل تعداد

519080524

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

کووڈ-19 ٹیکہ کاری کے ہمہ گیرمہم کے نئےمرحلے یعنی سب کو ویکسین کا آغاز21 جون 2021 کو کیا گیاتھا۔مرکزی حکومت پورے ملک میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی رفتار کو بڑھانے اور اس کے دائرہ کار میں وسعت لانے کے لئے پابند عہد ہے۔

ایک اور مثبت پیش رفت میں ، ہندوستان میں کووڈ-19 سے شفا پانے والوں کی شرح پچھلے 24 گھنٹوں میں 97.45 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ یہ وبائی مرض کے آغاز کے بعد سے ہندوستان کی طرف سے اب تک کی سب سے بہتر شرح ہے۔

وبائی مرض کے آغاز سے متاثرہ افراد میں سے31220981افراد کووڈ-19 سے پہلے ہی شفایاب ہوچکے ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں 40013مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZYQT.jpg

 

گذشتہ 24 گھنٹوں میں بھارت میں38353نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔

مسلسل45دنوں سے روزانہ50 ہزار سے بھی کم نئے معاملے درج ہورہے ہیں۔ ایسا مرکز اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں ممکن ہوا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0022KUE.jpg

 

آج کی تاریخ میں بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد386351ہے  یہ گزشتہ 140 دنوں میں سب سے کم ترین شرح ہے۔مارچ 2020 سے لے کر اب تک  ایکٹیو کیسیز کی مجموعی شرح صرف1.21 فیصد ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003KNOV.jpg

 

ملک بھر میں جانچ میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں مجموعی طور پر1777962افراد کی جانچ کی گئیں۔مجموعی طور پر بھارت میں اب تک 48.50 کروڑ سے زیادہ (485056507) افراد کی جانچ کی جاچکی ہیں۔

اب جبکہ ایک طرف ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں اضافہ درج ہورہا ہے،تومتاثرہ افراد کی ہفتہ واری تعداد میں بھی کمی مسلسل سامنے آرہی ہے۔ متاثرہ افراد کی ہفتہ واری شرح فی الحال2.34فیصد ہےجبکہ متاثرین کی یومیہ شرح آج2.16 فیصدہوگئی۔ متاثرہ افراد کی یومیہ شرح لگاتار 16دنوں سے3 فیصد سے بھی کم ہے، اور 65 دنوں سے لگاتار یہ شرح 5 فیصد سے بھی نیچے ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004TDJD.jpg

 

****************

 

ش ح  - س ک  -  ف ر

U. NO. 7709


(Release ID: 1744690) Visitor Counter : 251