خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

آپریشن گرینس اسکیم

Posted On: 10 AUG 2021 12:30PM by PIB Delhi

 

ڈبہ بند خوراک  کی صنعتوں کی وزارت نے  ٹماٹر ،پیاز  اور آلو ( ٹی او پی ) ویلیوچین کی  مربوط  ترقی کے لئے   نومبر  2018 میں آپریشن  گرینس  اسکیم  کی شروعات  کی تھی ۔ اس کا مقصد  ٹی او پی  کسانوں  کے لئے ویلیو  ریلائزیشن  میں  اضافہ  کرنا، فصل کی کٹائی کے بعد  ہونے والے  نقصان میں کمی  لانا ، کسانوں اور  صارفین  کے لئے   قیمتوں  میں  استحکام لانا  نیز  خوراک کی ڈبہ بند ی کی صلاحیتوں  اور   ویلیو  ایڈیشن ( قدر افزائی ) وغیرہ  کو بڑھانا ہے۔

یہ  اسکیم  5   فیصد  شرح سے نقل و حمل  اور اسٹوریج  سبسڈی  فراہم کر کے قلیل مدتی  اور نشان  زد  پروڈکشن کلسٹروں میں اہل پروجیکٹوں کی لاگت کا 35 سے 70 فیصد تک  بطور گرانٹ  ویلیو ایڈیشن پروجیکٹوں کو دستیاب کرا کر   طویل مدتی اقدام کرتی ہے ۔ گرانٹ کی رقم فی پروجیکٹ زیادہ سے زیادہ   50 کروڑ  ہو  سکتی ہے۔

اسکیم کے تحت فنڈ کی فراہمی  ریاست  وار نہیں کی   جا تی کیونکہ  یہ اسکیم  مانگ پر مبنی  ہے  اور پروجیکٹوں  کو منظوری  اہل پروڈکشن  کلسٹروں میں پروجیکٹوں  کی تنصیب کے لئے  موصولہ  درخواستوں  کی بنیاد پر  اسکیم  کی رہنما ہدایات کے مطابق  کی جاتی ہے۔ اسکیم  کے  آغاز سے  لے کرمختص اور جاری  کئے گئے فنڈز کی تفصیلات درج ذیل ٹیبل  میں دی گئی ہے ۔

( روپے کروڑ میں )

سال

بی ای

آر ای

اے ای

2018-19

0.00

200.00

5.50

2019-20

200.00

32.48

2.84

2020-21

127.50

38.22

38.21

2021-22

73.40

-

 [تک 05.08.2021] 15.84

 

 

 

 

 

 

 

اس اسکیم کا مقصد  نشان زد پروڈکشن  کلسٹروں میں کسانوں کی پیداواری  تنظیموں  ( ایف پی او ز #)   ایگری-  لاجسٹکس ، ڈبہ بندی مراکز اور ویلیوایڈیشن  وغیرہ  کو   فروغ  دینا ہے  اور اسی ضمن میں 6 پروڈکشن  کلسٹروں میں 31 ایف پی اوز  کو پیش نظر رکھتے  ہوئے  132.82 کروڑ کی گرانٹ  والے 363.30  کروڑ روپے کی لاگت  کے 6 پروجیکٹوں  کو اب تک منظوری  دی جا چکی ہے۔جن میں سے  گجرات میں ٹماٹر ،پیاز   اور آلو کا ایک ایک پروجیکٹ  ( کل 3 ) ، مہاراشٹر میں پیاز کے دو اور آندھر پردیش میں  ٹماٹر  کا ایک پروجیکٹ    شامل ہے ۔

 بجٹ   اعلانات  22-2021 کے مطابق  توسیع شدہ آپریشن  گرینس اسکیم کے تحت شر مپ  ( ایک قسم کا جھینگا ) سمیت  22 پیریشیبل   ( نا پا ئیدار ،جلد خراب ہو جانے والی ا شیاء) کا احاطہ کیا گیا ہے ۔

اس اسکیم  کے تحت فصل وار/ ریاست وار فنڈ مختص  نہیں  کئے جاتے  کیونکہ  یہ اسکیم  مانگ پر مبنی ہے اور پروجیکٹوں  کو منظوری ۔ نشان زد پروڈکشن  کلسٹروں  میں  سرمایہ  کاروں  کے ذریعہ   وقتاً   فوقتاً جاری کئے گئے اظہار دل چسپی  ( ای او آئی ) کے جواب میں موصولہ درخواستوں  کی بنیاد پر دی جاتی ہے۔

یہ اطلاع  آج  لوک سبھا میں ڈبہ بند خوراک  کی صنعتوں کےوزیر  مملکت جناب  پرہلاد سنگھ پٹیل  کے ذریعہ  ایک تحریری جواب میں دی گئی ۔

 

 

*************

( ش ح ۔ م م۔ ر ب(

U. No.7677

 



(Release ID: 1744395) Visitor Counter : 219