وزارتِ تعلیم

جناب سبھاش سرکار نے جی 20 ریسرچ منسٹرس میٹنگ سے خطاب کیا


شری سبھاش سرکار نے تحقیقاتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان کے عزم کی توثیق کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 06 AUG 2021 5:14PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،06 اگست-2021

وزیر مملکت برائے تعلیم جناب سبھاش سرکار نے آج جی 20 ریسرچ وزراء کی میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ کی میزبانی اٹلی نے مخلوط انداز میں کی۔ جی 20 کے وزراء نے ایک مضبوط ، پائیدار ، لچکدار اور جامع بحالی کے لیے جی 20 ممالک کے درمیان تحقیقاتی تعاون کو بڑھانے اور ڈیجیٹل سرگرمیوں کے اشتراک کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ وزیرمملکت برائے تعلیم ، محترمہ انپورنا دیوی، وزیرمملکت برائے تعلیم، ڈاکٹر راجکمار رنجن سنگھ ، سکریٹری ہائر ایجوکیشن جناب امیت کھرے اور وزارت کے سینئر افسران بھی میٹنگ کے دوران موجود تھے۔

ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہوئے شری سبھاش سرکار نے تحقیق کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو ہنر مندی، نئی ہنرمندی اورمزید ہنرمندی عطا کرنے کے لئے ملک کے عزم کا اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے دیگر G-20 ممالک کے ساتھ تعاون کااعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جی 20 شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے اور مشترکہ مسائل کے ثبوت پر مبنی حل تلاش کرنے کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001A07C.jpg

 

قومی تعلیمی پالیسی ، 2020 پر بات کرتے ہوئے ، وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں 2020 میں شروع کی گئی ہندوستان کی قومی تعلیمی پالیسی ، ایک قومی ریسرچ فاؤنڈیشن قائم کرکے ملک کے تحقیقی ماحول کو مضبوط بنانے کامطالبہ کرتی ہے۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ ہندوستان نے 6 ویں گریڈ کے بعد سے اسکول کے نصاب میں مصنوعی ذہانت کومتعارف کرایا ہے اور علاقائی زبانوں میں انجینئرنگ کورسز بھی شروع کیے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ زبان اعلی تعلیم اور تحقیق میں رکاوٹ نہ بنے۔ وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ حکومت ہند اور دیگر ممالک کے مابین علمی اور تحقیقی اشتراک کو فروغ دینے کے لیے  سارک اور گیان جیسی متنوع اسکیموں کی حمایت کرتی ہے۔ ہندوستانی ادارے غیر ملکی یونیورسٹیوں کے ساتھ جڑواں انتظامات کی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ایک اکیڈمک بینک آف کریڈٹ قائم کیا ہے جو اس طرح کے انتظامات میں سہولت فراہم کرے گا۔

انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ وبائی امراض کے دوران ، ہندوستانی اعلی تعلیمی اداروں نے تحقیقی منصوبوں پر کام کیا اور کوویڈ 19 کے خلاف ویکسین ، کم قیمت والے وینٹیلیٹر اور بہت سے دیگر طبی سازوسامان تیار کئے۔

وزیر نے کہا کہ ہندوستان تعلیم کے شعبے میں متعلقہ ٹیکنالوجیز سے فائدہ اٹھانے پر زور دیتا ہے ، جس کے لیے ایک قومی تعلیمی ٹیکنالوجی فورم ایک سرپرست ادارے کے طور پر شروع کیا گیا ہے۔

ہندوستان وبائی امراض کے اثرات کو کم کرنے اور زیادہ لچکدار تعلیمی نظام کی تعمیر کے لیے ممالک کی جانب سے کی جانے والی ٹھوس کوششوں کو تسلیم کرتا ہے۔

وبائی امراض کے دوران تعلیمی تسلسل کو یقینی بنانے کے بارے میں ، وزیر موصوف نے بتایا کہ ہندوستان نے مخلوط تعلیم کو بڑے پیمانے پر فروغ دیا ہے۔ ہندوستان نے پی ایم ای ودیا پروگرام شروع کیا جس کے تحت ہم نے اپنے سوئم ، دیکشا ، سوئم پربھا اور بہت سے دیگراقدامات کے ذریعے ملک بھر میں تعلیم کے تسلسل کو آن لائن ، ٹیلی ویژن اور ریڈیو موڈ کے توسط سے یقینی بنایا۔

وزیر موصوف نے حکومت ہند کی طرف سے جی 20 ممالک کی اجتماعی کاوشوں کو لچکدار تعلیمی نظام کی تعمیر کی حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ وہ اس علاقے میں مشترکہ ترجیحات کو پورا کرنے کے لیے پارٹنر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے بارے میں پرامید ہیں۔

 

بعد میں ، اجلاس کے اختتام پر ایک مضبوط ، پائیدار ، لچکدار اور جامع بحالی کےلئے تحقیق ، اعلیٰ تعلیم اور ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق جی 20 وزراء کا ایک اعلامیہ منظور کیا گیا۔

 

 

 

 ( ش ح ۔س ب۔ف ر)

U- 7630


(ریلیز آئی ڈی: 1744001) وزیٹر کاؤنٹر : 162