وزارت دفاع

سورنم وجے ورش فتح کی مشعل مایا بندیر، انڈمان ونکوبار جزائر پہنچی

Posted On: 09 AUG 2021 11:12AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،09 اگست-2021/

اہم جھلکیاں:

  •  اے این سی کی جوائنٹ سروسز سائیکل ایکسپیڈیشن فتح کی مشعل کے ساتھ ساتھ سفر پر۔
  • مشعل کو کشوری نگر میں ایک سرکاری سینئر سکینڈری اسکول میں لے جایا گیا۔
  • اس ٹیم کی مہم کے ذریعہ بچوں میں ہندوستان کی 1971 میں ہونے والی جنگ میں کامیابی کے حوالے سے بیداری پیدا ہوتی ہے۔
  • سائیکل سواروں نے 4 دن میں 300 کلو میٹر سے زیادہ طے کئے۔

انڈمان ونکوبار کمانڈ(اے این سی)، کی مشترکہ خدمات سائیکل مہم، جوسورنم وجے ورش  فتح مشعل لے کر سفر کررہی ہے، 8اگست 2021 کو مایا بندیر پہنچی۔سائیکل سواروں نے  4  روز تک مسلسل سائیکل چلا کر 300 کلو میٹر سے زیادہ راستہ طے کیا۔ فتح  کی مشعل کشوری نگر کے ایک سرکاری سینئر سیکنڈری اسکول میں لے جائی گئی،  جہاں اس کا استقبال ضلعی افسران، مسلح افواج کے سابق اہلکاروں اور اسکول کے ہیڈ ماسٹر کی طرف سے کیا گیا۔فتح کی مشعل کے  احترام کے اظہار کے طور پر اسکول کے بچوں نے ایک ثقافتی پروگرام پیش کیا۔

1.jpg

 

2.jpg

 

سائیکل مہم ٹیم نے بچوں میں، 1971 کی جنگ میں ہندوستان کو حاصل ہونے والی کامیابی کی یادگار منانے کے حوالے سے بیداری پیدا کرنے کے لئے آڈیو اور ویڈیوز بھی دکھائے۔سائیکل سواروں کی ٹیم نے مسلح افواج میں شامل ہونے اور مہم جوئی اور کھیلوں کو اپنی زندگیوں کا اہم ترین حصہ بنانے کے لئے بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔ٹیم نے سابق فوجیوں، اسکول کے افسران اور بچوں کے درمیان یادگاری نشانیاں بھی تقسیم کیں۔

 

3.jpg

 

یہ سائیکل مہم 9 اگست 2021 کو اپنے سفر کے اختتام پر دگلی پور میں اسپورٹس اسٹیڈیم پہنچے گی۔

******

 ( ش ح ۔س  ب۔رض)

U- 7622


(Release ID: 1743963) Visitor Counter : 194