صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی تعداد 50.68 کروڑ سے متجاوز


گذشتہ 24 گھنٹوں میں تقریباً 56 لاکھ ٹیکے لگائے گئے

شفایابی کی سردست شرح 97.39 فیصد قائم ہے

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 39,070 نئے معاملے درج ہوئے ہیں

بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد فی الحال (4,06,822) ہے، جو مجموعی معاملوں کی 1.27فیصد ہے

یومیہ مثبت معالوں کی شرح پچھلے 13 دنوں سے 3 فیصد سے کم ہے، جو فی الحال (2.27 فیصد) ہے

Posted On: 08 AUG 2021 9:41AM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،08 اگست، 2021/

ہندوستان میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 50.68 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔  آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق ٹیکہ کاری کے لئے  58,51,292  سیشنز منعقد کئے گئے ، جس میں مجموعی طور پر 50,68,10,492 افراد کو ٹیکے لگائے گئے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران55,91,657 ٹیکے لگائے گئے۔

ان میں شامل ہیں:

 

طبی کارکنان

پہلی خوراک

1,03,32,085

دوسری خوراک

79,74,385

صف اوّل کے کارکنان

پہلی خوراک

1,82,15,157

دوسری خوراک

1,17,33,363

18 تا 44 سال کی عمر کے  افراد

پہلی خوراک

17,58,22,657

دوسری خوراک

1,18,44,743

45 تا 59 سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

11,16,30,145

دوسری خوراک

4,24,75,061

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

7,83,78,107

دوسری خوراک

3,84,04,789

مجموعی تعداد

50,68,10,492

 

کووڈ – 19 سے بچاؤ کی ہمہ گیر ٹیکہ کاری کا نیا مرحلہ 21 جون 2021 سے شروع ہوا تھا ۔ مرکزی حکومت اس کی رفتار کو مزید تیز کرنے اور ملک بھر میں کووڈ - 19 کی ٹیکہ کاری کے دائرہ میں توسیع کرنے کے تئیں پر عزم ہے۔

عالمی وبا کے آغاز کے بعد سے متاثر ہونے والے افراد میں سے 3,10,99,771افراد پہلے ہی کووڈ – 19 سے صحت یاب ہو چکے ہیں ، جب کہ 43,910مریض گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شفایاب ہوئے ہیں ۔ اس طرح شفایاب ہونےوالے افراد کی مجموعی شرح 97.39 فیصد ہو گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014DMM.jpg

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورا ن 39,070 یومیہ نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔

گزشتہ بیالیس دن سے مسلسل 50,000 سے کم یومیہ نئے کیس درج ہورہے ہیں۔ مرکز اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے کے طور پر ایسا ممکن ہوا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/covid09.52.02JG0O.jpeg

بھارت میں زیر علاج مریضوں کی مجموعی تعداد آج 4,06,822 ہے، جو کہ ملک بھر میں مجموعی  مثبت معاملوں کا 1.27 فیصد ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LGB7.jpg

ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں خاطرخواہ اضافہ کیا گیا ہے، اور پورے ملک میں مجموعی طور پر 17,22,221ٹیسٹ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے ہیں۔بھارت میں مجموعی طور پر اب تک48 کروڑ  (48,00,39,185) ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

اب جب کہ ملک بھر میں طبی جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا چکا ہے، ہفتہ وار متاثرپائے جانے والےافراد کی شرح سردست 2.38 فیصد ہے، جب کہ ایک دن میں متاثر پائےجانے والے افراد کی شرح آج 2.27فیصد رہی۔ یومیہ متاثرہ افراد کی شرح مسلسل 62 ویں دن بھی 5 فیصد سے نیچے ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003563B.jpg

 

*****

ش ح۔ ن ر 

U NO:7586


(Release ID: 1743763) Visitor Counter : 238