نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

جیولن پھینکنے والے نیرج چوپڑا ایتھلیٹکس میں اولمپک گولڈ جیتنے والے پہلے ہندوستانی بن گئے۔ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستان کے لیے ساتواں تمغہ - ملک کا اب تک کا سب سے بلند تمغہ

Posted On: 07 AUG 2021 6:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی،7 اگست 2021:

کلیدی جھلکیاں:

  • صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نیرج چوپڑا کو تاریخ رقم کرنے پر مبارکباد دی۔
  • نیرج کو مبارکباد دیتے ہوئے کھیل کود کے وزیرجناب انوراگ سنگھ ٹھاکر کہتے ہیں کہ آپ کا نام تاریخ کی کتابوں میں سنہری حروف سے رقم کیا جائے گا۔

23 سالہ جیولن پھینکنے والے نیرج چوپڑا نے آج ٹوکیو اولمپک میں مردوں کے جیولین تھرو میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی ہے۔ چوپڑا نے 87.58 کا بہترین تھرو دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔ اس کے ساتھ ہی وہ اب تک طلائی تمغہ جیتنے والے پہلے ہندوستانی ایتھلیٹ اور شوٹر ابھینو بندرا کے بعد ہندوستان کے دوسرے انفرادی اولمپک طلائی تمغہ جیتنے والے بن گئے ہیں، جنہوں نے بیجنگ 2008 میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔ اس غیر معمولی کارکردگی کے ساتھ ہی، نیرج نے ٹوکیو اولمپک میں جیتنے والے تمغوں کی تعداد کو سات تک پہنچا دیا ہے، جو کی  تمغہ حاصل کرنے کے ضمن میں ملک کی اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ اس کے ساتھ ہی 2012 میں لندن گیمز میں جیتے گئے چھ تمغوں کی تعداد کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ہے۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، وزیر اعظم جناب نریندر مودی، کھیل کود کے وزیرجناب انوراگ ٹھاکر اور انتہائی مسرت سے سرشار ہندوستان نے نیرج چوپڑاکوہندوستان کا سر فخر سےبلند کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

صدرجمہوریہ جناب رام ناتھ کووند نے نیرج چوپڑا کو مبارکباد دی اور کہا ، آپ کا کارنامہ ہمارے نوجوانوں کو ترغیب دے گا۔’’ نیرج چوپڑا کی بے مثال جیت! آپ کے جویلین گولڈ نے رکاوٹیں توڑ دیں اور تاریخ رقم کی ہے۔ آپ اپنے پہلے اولمپکس میں ہندوستان کے لیے پہلی بار ٹریک اینڈ فیلڈ میڈل جیت کر لائے ہیں۔ آپ کے کارنامے ہمارے نوجوانوں کو ترغیب دیں گے۔ ہندوستان خوشی سے سرشار ہے! دلی مبارکباد‘‘۔ صدر نے ٹویٹ کیا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نیرج کو شاندار اور غیر معمولی کارکردگی پر مبارکباد دی اور ٹوئٹ کیا، ’’ٹوکیو میں تاریخ رقم کی گئی ہے! نیرج چوپڑا نے آج جو کچھ حاصل کیا ہے اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ نوجوان نیرج نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انھوں نےقابل ذکر جذبے کے ساتھ کھیلا اور بے مثال حوصلے کامظاہرہ کیا۔ انھیں سونے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد‘‘۔

کھیل کود کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے مبارکباد کے پیغام کے ساتھ جیت کے لمحات کو دیکھنے کا ایک کلپ شیئر کیا۔’’نیرج چوپڑا، ہندوستان کا گولڈن بوائے! آپ کی شاندار کامیابی کا اضافہ اربوں خوشیوں کا مستحق ہے! آپ کا نام تاریخ کی کتابوں میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔# ٹوکیو 2020 ‘‘۔ کھیل کے وزیر نے ٹوئٹ کیا۔

نیرج چوپڑا کی ذاتی تفصیلات:

مقابلہ: مردوں کا جویلین تھرو

تاریخ پیدائش: 24 دسمبر، 1997

جائے رہائش: پانی پت، ہریانہ

تربیتی بیس:سائی این ایس این آئی ایس پٹیالیہ

موجودہ تربیتی بیس: اپاسلہ، سوئیڈن

قومی کوچ: ڈاکٹر کلاس بارٹونیز

ہریانہ کے کھنڈرا گاؤں کا 12 سالہ نوجوان لڑکا جس کو اس کے گھر والوں نے مستقل کھیلوں کے لیے اکسایا اور آمادہ کیا۔ اس نے بالآخر تمام امور کو ایک طرف کیاا ور پانی پت کے شیواجی اسٹیڈیم میں ٹریننگ شروع کی۔  یہ صورتحال جب تک تھی جب اس نے چند سینئرس کو اسٹیڈیم میں برچھا پھینکتے ہوئے دیکھا اور پھر برچھا پھینکنے میں اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا۔ خوش قسمتی تھی کہ  اس کے اِس کھیل نے  کئی معنوں میں  اُس پسند کو  اپنی گرفت میں لے لیا اور اُس نے اپنے آپ کو بہتر بنانے کے لیے سخت محنت  کے ساتھ تربیت شروع کی۔ وہ 2018 کے کامن ویلتھ گیمس اور 2018 کے ایشیائی گیمس میں گولڈ میڈل جیتنے والا ہندوستان کا پہلا برچھا پھینکنے والا بن گیا۔

کامیابیاں:

  • سونے تمغہ، ایشیائی گیمس 2018
  • سونے کا تمغہ، کامن ویلتھ گیمس 2018
  • سونے کا تمغہ، ایشیائی ایتھلیٹکس چمپئن شپ 2017
  • سونے کا تمغہ، عالمی انڈر-20 ایتھلیٹکس چمپئن شپ 2016
  • سونے کا تمغہ، جنوب ایشیائی گیمس 2016
  • چاندی کا تمغہ، ایسیائی جونیئر چمپئن شپ 2016
  • موجودہ قومی ریکارڈ ہولڈر (88.07 میٹر-2021)
  • موجودہ عالمی جونیئر ریکارڈ ہولڈر (86.48 میٹر – 2016)

کلیدی حکومتی مداخلتیں

  • یوروپ میں تربیت اور مقابلے کے لیے ویزا سپورٹ لیٹر
  • اسپورٹس گئیر اور ریکوری آلات کی  سرکاری خرید کے تئیں مالی امداد
  • قومی کوچنگ کیمپ میں ان کی تربیت کے لیے  بایو مکینسٹ ماہر نیز کوچ کی ہائرنگ اور  غیر ملکی ایکسپوزر
  • فیڈریشن کے ساتھ  زخمی ہونے کا انتظامیہ اور بازآبادکاری اور این جی او
  • موجودہ اولمپک سائیکل میں 26 بین الاقوامی مقابلوں کے تئیں مالی امداد

فنڈنگ (ریو کے بعد 2016- اب تک)

ٹی او پی ایس: تقریباً 5265388 روپئے۔

اے سی ٹی سی: تقریباً 12926590 روپئے۔

میزان: تقریباً18191978 روپئے۔

کوچوں کی تفصیل:

  1. ابتدائی سطح: جناب جے چودھری
  2. ترقیاتی سطح: مرحوم جناب جیری کالورٹ اور جناب یووی ہون
  3. اعلیٰ سطح: ڈاکٹر کلاس بارٹونیز

*****

U.No.7584

(ش ح - اع - ر ا) 


(Release ID: 1743718) Visitor Counter : 295