امور داخلہ کی وزارت

وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کھیل رتن ایوارڈ کا نام بدل کر میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ کرنے کے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا


’’ملک کے سب سے بڑے کھیلوں کے اعزاز ’کھیل رتن ایوارڈ‘ کا نام عظیم کھلاڑی میجر دھیان چند کے نام پر رکھنا ان کے لئے سچی خراج عقیدت‘‘

’’اس فیصلے نے کھیلوں کی دنیا سے تعلق رکھنے والے ہر ایک شخص کا سر فخر سے اونچا کیا ہے؛ میں تمام اہل وطن کی جانب سے وزیراعظم جناب نریندر مودی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں‘‘

’’مجھے پورا یقین ہے کہ ’میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ سے ‘ملک کے ہر ایک کھلاڑی کو ہاکی کے جادوگر دھیان چند کی ملک کے تئیں خود سپردگی، اس کا اعزاز بڑھانے کے ان کے عزم اور ان کی تاریخی کامیابیوں سے کھیلوں کی دنیا میں ترنگے کو سب سے اوپر لے جانے کی تحریک ملے گی‘‘

Posted On: 06 AUG 2021 5:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  6  اگست 2021،   مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے  کھیل رتن ایوارڈ کا نام بدل کر  میجر دھیان چند کھیل رتن  ایوارڈ کرنے کے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ اپنے ٹوئٹ میں جناب امت شاہ نے کہا کہ ’’ملک کے سب سے بڑے  کھیلوں کے اعزاز  ’کھیل رتن ایوارڈ‘ کا نام  عظیم کھلاڑی  میجر دھیان چند  کے نام پر رکھنا  ان کے لئے  سچی خراج عقیدت ہے‘‘۔ ’’اس فیصلے نے کھیلوں کی دنیا سے تعلق رکھنے والے ہر ایک شخص کا سر فخر سے اونچا کیا ہے؛ میں تمام اہل وطن کی جانب سے وزیراعظم جناب نریندر مودی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں‘‘۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ’’مجھے پورا یقین ہے کہ  ’میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ‘ سے ملک کے ہر ایک کھلاڑی کو ہاکی کے جادوگر دھیان چند  کی ملک کے تئیں خود سپردگی، اس کا اعزاز  بڑھانے کے  ان کے عزم اور ان کی تاریخی کامیابیوں سے  کھیلوں کی دنیا میں  ترنگے کو سب سے اوپر لے جانے کی تحریک ملے گی‘‘۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-7564

                          



(Release ID: 1743501) Visitor Counter : 197