کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

ملک کے تمام اضلاع کااحاطہ کرتے ہوئے02 اگست 2021 تک8001 جن اوشدھی مراکز کھولےگئے


حکومت نے گودام مالکوں کو دی جانے والی ترغیباتی رقم  2.50 لاکھ روپے سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے کردیں

Posted On: 06 AUG 2021 12:28PM by PIB Delhi

نئی دہلی،06  اگست-2021/پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا(پی ایم بی جے پی) کے تحت، حکومت نے ملک کے تمام اضلاع کا احاطہ کرتے ہوئے 02 اگست 2021 تک8,001 پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندر(پی ایم بی جے کے ایس) کھولے ہیں اور مارچ 2025 تک10,500  مزید جن اوشدھی کیندر کھولنے کا حکومت کاارادہ ہے۔ریاستی حکومتوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقے کے انتظامیہ سے وقت وقت پر درخواست کی جاتی رہی ہے کہ وہ پرائمری ہیلتھ کیئر سینٹرس(پی ایچ سی ایس)/ کمیونٹی ہیلتھ سینٹرس( سی ایچ سی ایس)/اسپتالوں خصوصی اسپیشلیٹی والے اسپتالوں میں  بغیر کرائے کے جگہ مہیا کرا کر جن اوشدھی مراکز کھولنے میں سہولیات مہیا کریں۔02 اگست 2021 ،تک  حکومت  کی عمارتوں میں 1,012 مراکز  کام کررہے ہیں۔

اس منصوبے کو اس کے مسلسل جاری رکھنے سے پہلے ایک تیسرے فریق نے اس کی جانچ کی تھی۔اس ادارے کی طرف سے پیش کردہ شفارشات پر مناسب طور پر غور کیا گیا اور اس منصوبے کو جاری رکھنے کے لئے اسٹینڈنگ فائنانس کمیٹی(ایس ایف سی) کی توثیق حاصل کرنے سے پہلے مناسب تبدیلیاں بھی کی گئیں۔ اس کے علاوہ پی  ایم بی جے کے ایس کی کارکردگی کا سہ ماہی جائزہ بیورو کے سی ای او اور اس منصوبے کا نفاذ کرنے والی ایجنسی  یعنی فارما سیٹکل اینڈ میڈیکل ڈیوائسس بیورو آف انڈیا (پی ایم بی آئی)  کی گورننگ کونسل اور اس کے انتظامیہ کے ذریعہ لیا جاتا ہے۔

 جن اوشدھی مراکز کے دوائیاں گھریلو دوا ساز کمپنیوں سے خریدی جاتی ہیں۔ جن کی توثیق عالمی ادارہ صحت- گڈ مینوفیکچرنگ پریکٹسز(ڈبلیو ایچ او- جی ایم پی) کی طرف سے کی گئی ہوتی ہے۔ ان ادویات کی جانچ نیشنل ایکری ڈ یٹیشن بورڈ فار ٹیسٹنگ اینڈ کیلبریشن لیبارٹریز کے ذریعہ توثیق کردہ لیبارٹریاں کرتی ہیں۔ اس کے بعد یہ ادویات پی ایم آئی بی آئی کے گوداموں میں گورو گرام، چنئی اور گوہاٹی بھیج  دی جاتی ہے۔ جہاں سے یہ پورے ملک میں دوا فروشوں کو فراہم کی جاتی ہے۔جن اوشدھی مراکز کو ادویات کی تقسیم میں مدد کرنے کے لئے ملک بھر میں 37 تقسیم کار کمپنیوں کا ایک نیٹ ورک قائم کردیا گیا ہے۔

حکومت نے حال ہی میں گودام مالکوں کو دی جانے والی ترغیباتی موجودہ رقم کو  ڈھائی لاکھ روپے سے دوگنا کرکے 5 لاکھ روپے کردیا ہے۔جس میں ماہانہ خریداری 15 فیصد رکھی گئی ہیں اور جس کی زیادہ سے زیادہ فی ماہ حد 15 ہزار روپے ہے ۔ اس کے علاوہ خواہش مند اضلاع ، ہمالیائی علاقوں، جزائری علاقوں، شمال مشرقی ریاستوں میں کھولے گئے اور  کاروباری خواتین، معمر افراد،  درج فہرست ذاتوں  اور درج فہرست  قبائل  کے ذریعہ  کھولے گئے، جن اوشدھی مراکز کے لئے فرنیچر اور دیگر متعلقات کی خریداری کے سلسلے میں حکومت نے حال ہی میں 2 لاکھ روپے کی اضافی ترغیباتی رقم کو منظوری دی ہے۔

یہ اطلاع آج راجیہ سبھا میں صحت اور خاندانی بہبود اور کیمیکلز اور کھاد کے وزیر جناب منسکھ منڈاویا نے ایک تحریری جواب میں دی۔

 

******

 

 

( ش ح ۔س  ب۔رض)

U- 7537



(Release ID: 1743165) Visitor Counter : 180