کوئلے کی وزارت

آسٹریلیا ئی وفد نے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی سے ملاقات کی

Posted On: 06 AUG 2021 11:07AM by PIB Delhi

نئی دہلی،06؍اگست،2021: مرکزی وزیر کوئلہ ، کانکنی اور پارلیمانی امور جناب پرہلاد جوشی نے کل یہاں ایک اعلی سطحی وفد کے ساتھ بات چیت کی جس کی قیادت سابق وزیر اعظم اور آسٹریلیا کے خصوصی تجارتی ایلچی مسٹر ٹونی ایبٹ نے کی۔ وفد نے وزیرموصوف سے گزارش کی کہ وہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کوفروغ دینے کے تعلق سے جامع تبادلہ خیال کریں خاص طور پر توانائی کے شعبے میں وسیع تر پیش رفت کے حوالے سے ، بشمول آسٹریلیا کے وسائل کا استعمال ہندوستان کی توانائی کی ضروریات اور اہم ترین  پالیسی ایجنڈے کے طور پر کریں۔ جناب  ایبٹ کے ساتھ آسٹریلیا کے ہائی کمشنر جناب  بیری او فیرل اے او اور آسٹریلیائی ہائی کمیشن کے اقتصادی کونسلر جناب ہگ بوائلن بھی تھے۔

1.PNG

موجودہ مودی حکومت کے دور میں کوئلے کے شعبے  میں نئی نئی پالیسیوں کے بارے میں وفد کو آگاہ کرتے ہوئے وزیر موصوف نے ہندوستان میں توانائی کے ایک بڑے ذریعہ کے طور پر کوئلے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور حکومت کی توجہ بھارت میں کوئلے کی پیداوار کو مزید بڑھانے کے لیے صحیح انتظام و انصرام کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ وزیر موصوف  نے آسٹریلوی وفد سے یہ بھی درخواست کی کہ وہ بھارت کے ساتھ سطح  زمین اور زیر زمین کوئلے کی گیسی فیکیشن اور کول بیڈ میتھین (سی بی ایم)وغیرہ کی ٹیکنالوجی کے اشتراک کے حوالے سے  اپنا بھرپور تعاون  پیش کرے۔

بھارت میں ای وی مینوفیکچرنگ کے لیے اہم  اور حساس نیز اسٹریٹجک معدنیات کے ذریعہ آسٹریلیا کی اہمیت کو بھی وزیر محترم نے اجاگر کیا۔

سکریٹری ، وزارت کوئلہ ، ڈاکٹر انیل کمار جین ،  کانوں کی وزارت  کے سکریٹری، جناب آلوک ٹنڈن اور دونوں وزارتوں کے دیگر اعلیٰ افسران نے اس اہم ترین میٹنگ  میں حصہ لیا۔

**************

 

ش ح – س ک                                                  

 

7530U. NO:



(Release ID: 1743100) Visitor Counter : 314