وزارت دفاع
سورنم وجے ورش جیت کی مشعل سیلولرجیل پہنچی
Posted On:
05 AUG 2021 11:49AM by PIB Delhi
نئی دہلی،05 اگست-2021
کلیدی نمایاں خصوصیات:
- انڈمان و نکوبار کمان نے 1971 کی جنگ میں بھارت کی فتح کے 50 ویں سال مکمل ہونے کے موقع پر سیلولر جیل میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
- آرمی کمپونینٹ کمانڈرمہمان خصوصی تھے۔
- فوج میں بڑے عہدوں پرفائز رہ چکے معمر افراد، فوجی افسران اور ممتاز سول شخصیات نے اس تقریب میں شرکت کی۔
1971کی جنگ میں بھارت کی فتح کے 50 سال مکمل ہونے کے موقع پرسورنم وجے ورش جیت کی مشعل کوانڈمان نکوبارجزائر میں پورٹ بلیئر کے مقام پر سیلولر جیل لے جایا گیا۔ انڈمان ونکوبار کمان (اے این سی) نے اس موقع پر سیلولر جیل میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا۔ ان تقریبات میں جوائنٹ سروسیز کے فوجیوں کے ذریعہ ایک بینڈ کامظاہرہ، ایک لائٹ اور ساؤنڈ شو اور 1971 کی جنگ پر ایک مختصر فلم شامل تھیں۔
آرمی کمپونینٹ کمانڈر بریگیڈیر راجیو ناگپال مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر فوج میں بڑے عہدوں پر فائز رہ چکے معمر افراد، فوج کے سینئر عہدیداران اور ممتاز سول شخصیات بھی موجود تھیں۔ آرمی کمپونینٹ کمانڈر نےمادروطن کے مختلف حصوں سے مٹی اکٹھا کرنے سے متعلق قومی پہل کے حصے کے طور پر سیلولر جیل سےمٹی اکٹھا کی۔
سیلولرجیل، بھارت کی جد وجہد آزادی کی ایک فخریہ علامت ہے۔ اسے کالاپانی کےنام سے بھی جانا جاتا ہے۔ سیلولر جیل کو جلاوطن سیاسی قیدیوں کو دور دراز کےاس جزیرے میں قید رکھنے کےلئے استعمال کیا جاتا تھا۔ جد وجہد آزادی کے دوران ونایک دامودر ساورکر، باتو کیشوردت، یوگیندر شکلا اور وی او چندمبرم پلائی سمیت بہت سے اہم مجاہدین آزادی کو سیلولر جیل میں قید کیا گیاتھا۔ آج سیلولر جیل ایک قومی یادگار ہے۔
******
( ش ح ۔ع م۔ف ر)
U- 7486
(Release ID: 1742686)
Visitor Counter : 193