شہری ہوابازی کی وزارت
شمال مشرقی بھارت کے ساتھ فضائی کنکٹوٹی کو مستحکم بنانے میں نیا سنگ میل طے کیا گیا
اُڑان کے تحت امپھال-شیلانگ راستے پر، پہلی راست پروازروانہ کی گئی
اُڑان کے تحت ابھی تک 361 فضائی راستوں پر پروازیں شروع
Posted On:
04 AUG 2021 10:21AM by PIB Delhi
نئی دہلی40؍اگست-2021 : حکومت ہندکی آرسی ایس اُڑان (علاقائی کنکٹوٹی اسکیم –اُڑے دیش کا عام ناگرک) کے تحت کل امپھال ( منی پور ) اور شیلانگ (میگھالیہ ) کے درمیان پہلی راست پرواز کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا گیا۔ اس روٹ پر پروازوں کے شروع کئے جانے سے شمال مشرقی بھارت کے ترجیحی علاقوںمیں ایک مضبوط فضائی کنکٹوٹی قائم کرنے کے حکومت ہند کے مقاصد پورے ہوئے ہیں۔ شہری ہوابازی کی وزارت اور بھارت کے ہوائی اڈوں کی اتھارٹی کے افسران پرواز شروع کئے جانے کے دوران موجود تھے۔
منی پور او ر میگھالیہ کی راجدھانیوں کے درمیان فضائی رابطے کی خطے کے عوام کی طرف سے طویل عرصے سے مانگ تھی۔ شیلانگ کا خوبصورت شہر سبھی اطراف سے پہاڑیوں سے گھرا ہے ۔ بہت سے ساکھ والے تعلیمی اداروں کی موجودگی کے لئے مشہور شیلانگ پورے شمال مشرقی بھارت کے لئے تعلیم کا ایک مرکز ہے۔ خوبصورت اور تعلیمی مرکز کے علاوہ شیلانگ ، میگھالیہ کا بابِ داخلہ بھی ہے۔ یہ ریاست موسلا دھار بارش گپھاؤں ، بلند ترین آبشاروں ، خوبصورت نظاروں او ر مالامال وراثت اورثقافت کے لئے بھی مشہور ہے۔شیلانگ ایلیفینٹ آبشاروں ، شیلانگ پہاڑی ، امیم جھیل ،سوپیٹ بینگ پہاڑی ، ڈون بوسکو میوزیم ، لیٹلم کینیونز کے لئے بھی مشہور ہے۔اس کے علاوہ شیلانگ شمال مشرقی بھارت میں واحد شہر ہے ، جس نے د و فٹبال کلبس تیار کئے ہیں ، جو آئی لیگ ، رائل واہنگدو ایف سی اور شیلانگ لاجونگ ایف سی ہیں۔ اس کے علاوہ شیلانگ گولف کورس ، ملک میں قدیم ترین گولف کورسز میں سے ایک ہے۔ٹرانسپورٹیشن کا کوئی راست وسیلہ نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو امپھال سے شیلانگ پہنچنے کے لئے بارہ گھنٹے کا طویل سفر کرنا پڑتا تھا یا انہیں گوہاٹی کے لوک پریہ گوپی ناتھ بوردو لوئی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پرواز لینا پڑتی تھی اور اس کے بعد بس کا سفر کرنا پڑتا تھا۔پورا سفر طے کرنے میں ایک دن سے زیادہ کا وقت لگ جاتا تھا۔ اب یہاں کے باشندے امپھال سے شیلانگ جانے کے لئے محض 60 منٹ اور وہاں سے واپسی میں محض 75 منٹ کی پروا ز لے سکتے ہیں۔
شیلانگ ایسا دوسرا شہر ہے،جسے اُڑان اسکیم کے تحت امپھال سے جوڑا جائے گا۔ ائیر لائن میسر ز انڈیگو کو اڑان -4 اولی کے عمل کے دوران امپھال –شیلانگ فضائی راستہ تفویض کیا گیا۔ ائیر لائنوں کو عام لوگوں کے لئے کرایہ معقول رکھنے کی غرض اڑان اسکیم کے تحت
Flight No.
|
Departure
|
Arrival
|
Departure Time
|
Arrival Time
|
7959
|
Imphal
|
Shillong
|
09:55
|
10:55
|
7961
|
Shillon
|
Imphal
|
11:15
|
12:30
|
RKJ/M
****************
(Release ID: 1742223)
Visitor Counter : 230