صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ہندوستان میں کووڈ – 19 سے بچاؤ کی ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک مجموعی طور پر 48کروڑ سے زیادہ افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 60 لاکھ سے زیادہ افراد کو ویکسین کے ٹیکے لگائے گئے
شفایابی کی شرح 97.37 فیصد تک پہنچ گئی ہے
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران42,625 یومیہ نئے معاملات درج کئے گئے
ہندوستان میں زیر علاج مریضوں کی مجموعی تعداد فی الحال (4,10,353) ہے جو کل معاملات کے1.29 فیصد پرمشتمل ہے
یومیہ مثبت معاملات کی شرح پچھلے 58 روز سے برابر 5 فیصد سے کم ہے ، جو اس وقت (2.31فیصد) پر قائم ہے
Posted On:
04 AUG 2021 9:35AM by PIB Delhi
ہندوستان میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی مہم نے کل 48 کروڑ کے تاریخی آنکڑے کو پار کرلیا ہے۔
آج صبح 7 بجے تک دستیاب عبوری رپورٹ کے مطابق 56,83,682 سیشنز کے دوران مجموعی طور پر 48,52,86,570 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62,53,741 ٹیکے لگائے گئے۔
ان میں شامل ہیں:
حفظان صحت سے متعلق کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,03,18,462
|
دوسری خوراک
|
79,00,794
|
صف اول کےکارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,80,03,726
|
دوسری خوراک
|
1,14,89,972
|
18 سال سے 44 سال تک کی عمر کے لوگ
|
پہلی خوراک
|
16,41,84,445
|
دوسری خوراک
|
98,50,898
|
45 سال سے59 سال تک کی عمر کے لوگ
|
پہلی خوراک
|
10,85,51,839
|
دوسری خوراک
|
4,06,01,807
|
60 سال سے زیادہ عمر کے لوگ
|
پہلی خوراک
|
7,70,32,125
|
دوسری خوراک
|
3,73,52,502
|
میزان
|
48,52,86,570
|
کووڈ – 19 سے بچاؤ کی ہمہ گیر ٹیکہ کاری کا نیا مرحلہ 21 جون 2021 سے شروع ہوا تھا ۔ مرکزی حکومت اس کی رفتار کو مزید تیز کرنے اور ملک بھر میں کووڈ - 19 کی ٹیکہ کاری کے دائرہ میں توسیع کرنے کے تئیں پر عزم ہے۔
اس عالمی وبا کے آغاز کے بعد سے اس وائرس سے متاثر ہونے والے افراد میں سے 3,09,33,022 افراد پہلے ہی کووڈ – 19 سے صحت یاب ہو چکے ہیں ، جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہی36,668 مریض شفایاب ہوئے ہیں ۔ اس طرح شفایاب ہونےوالے افراد کی مجموعی شرح 97.37 فیصد ہو گئی ہے۔
گزشتہ 38دن سے 50,000 سے کم یومیہ نئے کیس درج ہورہے ہیں۔ مرکز اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے کے طور پر یہ سب ممکن ہوا ہے۔
ہندوستان میں آج زیرعلاج مریضوں کی تعداد 4,10,353 ہے، جوکہ ملک میں مجموعی طور پرمتاثرہ معاملے کے 1.29 فیصد پر مشتمل ہے۔
ملک بھر میں طبی جانچ کی صلاحیت میں خاطرخواہ اضافہ کیا گیا ہے، اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پورے ملک میں مجموعی طور پر18,47,518ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔بھارت میں مجموعی طور پر اب تک 47.31 کروڑ سے زیادہ (47,31,42,307) ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔
اب جب کہ ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا چکا ہے، ہفتہ وار متاثرپائے جانے والےافراد کی شرح 2.36 فیصد ہے، جب کہ ایک دن میں اس وائرس سے متاثر پائےجانے والے افراد کی شرح آج 2.31 فیصد رہی۔ یومیہ متاثرہ افراد کی شرح مسلسل 58 ویں دن بھی اس وقت 5 فیصد سے نیچے ہے۔
******
( ش ح ۔س ب۔رض)
U- 7436
(Release ID: 1742178)
Visitor Counter : 232