وزیراعظم کا دفتر

گجرات میں پردھان منتری غریب کلیان انّ یوجنا کے استفادہ کنندگان سے وزیراعظم کی بات چیت کا متن

Posted On: 03 AUG 2021 3:39PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  3  اگست 2021،   نمسکار! گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب وجے روپانی جی، نائب وزیر اعلیٰ جناب نتن بھائی پٹیل جی،پارلیمنٹ میں میرے ساتھی اور گجرات بی جے پی کے صدر جناب سی آر پاٹل جی، پی ایم غریب کلیان انّ یوجنا کے تمام استفادہ کنندگان، بھائیو اور بہنو!

گزشتہ برسوں میں گجرات نے ترقی اور اعتماد کا جو مسلسل سلسلہ شروع کیا، وہ ریاست کو نئی بلندی پر لے جا رہا ہے۔حکومت گجرات نے ہماری بہنوں، ہمارے کسانوں، ہمارے غریب خاندانوں کے مفاد میں ہر اسکیم کو خدمت کے جذبے کے ساتھ زمین پر اتارا ہے۔ آج گجرات کے لاکھوں کنبوں کو پی ایم غریب کلیان انّ یوجنا کے تحت ایک ساتھ مفت راشن تقسیم کیا جا رہا ہے۔ یہ مفت راشن عالمی وبا کے اس دور میں غریب کی پریشانی کو کم کرتا ہے، ان کے اعتماد میں اضافہ کرتا ہے۔ یہ آج سے شروع نہیں ہو رہی ہے، اسکیم تو گزشتہ ایک سے قریب قریب چل رہی ہےتاکہ اس ملک کا کوئی غریب بھوکا نہ سو جائے۔

میرے پیارے بھائیو اور بہنو،

غریب کے دل میں بھی اسکی وجہ سے یقین پیدا ہوا ہے۔ یہ یقین، اس لئے آیا ہے کہ ان کو لگتا ہے کہ چیلنج چاہے کتنا بھی بڑا ہے، ملک ان کے ساتھ ہے۔ تھوڑی دیر قبل مجھے کچھ استفادہ کنندگان کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع ملا، میں نے اس بات چیت میں محسوس بھی کیا کہ ایک نئی خود اعتمادی ان کے اندر بھری ہوئی ہے۔

ساتھیو،

آزادی کے بعد سے ہی قریب قریب ہر حکومت نے غریبوں کو سستا کھانا فراہم کرانے کی بات کہی تھی۔ سستے راشن کی اسکیموں کا دائرہ اور بجٹ سال در سال بڑھتا گیا، لیکن اس کا جو اثر ہونا چاہیئے تھا، وہ محدود ہی رہا۔ ملک کے خوردنی اشیا کا ذخیرہ بڑھتا گیا لیکن بھکمری اور تغذیہ کی کمی اس تناسب میں کمی نہیں آپائی۔ اس کا ایک بڑا سبب تھا کہ موثر ڈلیوری سسٹم کا نہ ہونا اور کچھ بیماریاں بھی آگئی سسٹمز میں، کچھ کٹ کی کمپنیاں بھی آگئیں، خود غرض عناصر بھی داخل ہوئے۔ اس صورتحال کو بدلنے کے لیے سال 2014 کے بعد نئے سرے سے کام شروع کیا گیا۔ نئی ٹیکنالوجی کو اس تبدیلی کا ذریعہ بنایا گیا۔ کروڑوں فرضی استفادہ کنندگان کو سسٹم سے نکال دیا گیا۔ راشن کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک کیا اور سرکاری راشن کی دوکانوں میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ آج نتیجہ ہمارے سامنے ہے۔

بھائیواور بہنو،

سو سال کی سب سے بڑی آفت نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا پر آئی ہے، پوری نوع انسانی پر آئی ہے۔ روزگار پر ایک بحران آیا، کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے کام دھندے بند کرنے پڑے۔ لیکن ملک نے اپنے شہریوں کو بھوکا نہیں سونے دیا۔ بدقسمتی سے دنیا کے کئی ممالک کے لوگوں کو آج کورونا کے ساتھ ساتھ بھکمری کے شدید بحران کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ لیکن بھارت کورونا کی آہٹ کی پہلے دن سے ہی اس مصیبت کوپہچنااور اس پر کام کیا۔ اس لیے آج دنیا بھر میں پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا کی تعریف ہورہی ہے۔ بڑے بڑے ایکسپرٹ اس بات کی تعریف کر رہے ہیں کہ بھارت اپنے 80 کروڑ سے زائد لوگوں کو اس وبا کے دوران مفت اناج فراہم کر ارہا ہے۔ اس پر 2 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ یہ ملک خرچ کر رہا ہے۔ مقصد ایک ہی ہے۔ کوئی بھارت کا میرا بھائیو، بہن، میرا کوئی بھی بھارت کا شہری بھوکا نہ رہے۔ آج 2 روپے کلو گیہوں، 3 روپے کلوکے چاول کے کوٹے کے علاوہ ہر استفادہ کنندہ کو 5 کلو گیہوں اور چاول مفت دیا جا رہا ہے۔ یعنی اس سکیم سے پہلے کے مقابلے میں راشن کارڈ رکھنے والوں کو تقریباً ڈبل مقدار میں راشن فراہم کرایا جا رہا ہے۔ یہ اسکیم دیوالی تک چلنے والی، دیوالی تک کسی غریب کو پیٹ بھرنے کے لیے اپنی جیب سے پیسہ نہیں نکالنا پڑے گا۔ گجرات میں بھی تقریباًساڑھے تین کروڑ استفادپ کنندگان کو مفت راشن کا فائدہ آج مل رہا ہے۔ میں گجرات حکومت کی اس بات کے لیے بھی تعریف کروں گا کہ اس نے ملک کے دیگر حصوں سے اپنے یہاں کام کرنے کے لئے آنے والے مزدوروں کو بھی ترجیح دی۔ کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثر ہونے والے لاکھوں مزدوروں کو اس اسکیم کا فائدہ ملا ہے۔ اس میں بہت سارے ایسے ساتھی تھے، جن کے پاس یا تو راشن کارڈ تھا ہی نہیں، یا پھر ان کا راشن کارڈ دوسری ریاستوں کا تھا۔ گجرات ان ریاستوں میں ہے جس نے سب سے پہلے ون نیشن، ون راشن کارڈ کی اسکیم کو نافذ کیا۔ ون نیشن، ون راشن کارڈ کا فائدہ گجرات کے لاکھوں مزدور ساتھیوں کو مل رہا ہے۔

بھائیو اور بہنو،

ایک دور تھا جب ملک میں ترقی کی بات محض بڑے شہروں تک ہی محدود ہوتی تھی۔ وہاں بھی ترقی کا مطلب صرف اتنا ہی ہوتا تھا کہ مخصوص علاقوں میں بڑے بڑے فلائی اوور بن جائیں، سڑکیں بن جائیں، میٹرو بن جائیں! یعنی گاؤں قصبوں سے دور اور ہمارے گھر کے باہر جو کام ہوتا تھا جس کا عام لوگوں سے کوئی تعلق نہیں تھا، اسے ترقی سمجھا گیا۔ گزشتہ برسوں میں ملک نے اس سوچ کو تبدیل کیا ہے۔ آج ملک دونوں سمتوں میں کام کرنا چاہتا ہے، دو پٹریوں پر چلنا چاہتا ہے۔ ملک کو نئے انفراسٹرکچر کی بھی ضرورت ہے۔ انفراسٹرکچر پر لاکھوں کروڑوں خرچ کیے جا رہے ہیں، اس سے لوگوں کوروزگار بھی مل رہا ہے، لیکن ساتھ ہی عام لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے، ایز آف لیونگ کے لیے نئے معیارات بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔ غریبوں کو بااختیار بنانے کو آج اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔ جب 2 کروڑ غریب خاندانوں کو گھر دیے جاتے ہیں تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ وہ اب سردی، گرمی، بارش کے خوف سے آزاد ہوکر جی سکیں گے، اتنا نہیں، جب خود کا اپنا گھر ہو تا ہے نہ تو ان کی زندگی خوداری سے پر ہوجاتی ہے۔ نئے عزائم سے جڑجاتا ہے۔ ان عزائم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے غریب، کنبے سمیت جی جان سے جٹ جاتا ہے۔دن رات محنت کرتا ہے۔ جب 10 کروڑ خاندانوں کو رفع حاجت کے لئے گھر سے باہر جانے کی مجبوری سے آزادی ملتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ان کا معیار زندگی بہتر ہوا ہے۔ وہ پہلے سوچتا تھا کہ خوشحال خاندانوں کے گھروں میں ہی ٹوائلیٹ ہوتا ہیں، بیت الخلا انہیں کے گھر میں ہوتا ہے۔ غریب کو تو بیچارے کو اندھیرے کا انتظار کرنا پڑتا ہے، کھلے میں باہر جانا پڑتا ہے۔ لیکن جب غریب کو ٹوائلیٹ ملتا ہے تو وہ امیر کی برابری میں اپنے آپ کو دیکھتا ہے، ایک نیا اعتماد پیدا ہوتا ہے۔ اسی طرح، جب ملک کا غریب جن دھن کھاتوں کے ذریعے بینکنگ سسٹم سے جڑتا ہے، موبائل بینکنگ غریب کے بھی ہاتھ میں ہوتی ہے، تب اسے طاقت ملتی ہے، اسے نئے مواقع ملتے ہیں۔ ہمارے یہاں کہاجاتا ہے-

सामर्थ्य मूलम्

सुखमेव लोके!

یعنی ہماری صلاحیت کی بنیاد ہماری زندگی کا سکھ ہی ہوتا ہے۔ جیسے ہم سکھ کے پیچھے بھاگ کر سکھ حاصل نہیں کر سکتے، بلکہ اس کے لیے ہمیں مقررہ کام کرنے ہوتے ہیں، کچھ حاصل کرنا ہوتا ہے۔ ویسے ہی بااختیاری بھی صحت، تعلیم، سہولت اور وقار میں اضافے سے ہوتی ہے۔ جب کروڑوں غریبوں کو آیوشمان یوجنا سے مفت علاج ملتا ہے تو صحت مندی سے وہ بااختیار ہوتے ہیں۔ جب کمزور طبقات کے لیے ریزرویشن کی سہولت کو یقینی بنایا جاتا ہے تو پھر ان طبقات کو تعلیم کے ذریعے بااختیار بنایا جاتا ہے۔ جب سڑکیں گاؤوں کو شہروں سے بھی جوڑتی ہیں، جب غریب خاندانوں کو مفت گیس کنکشن، مفت بجلی کے کنکشن ملتے ہیں تو یہ سہولیات انہیں بااختیار بناتی ہیں۔ جب کوئی شخص صحت، تعلیم اور دیگر سہولیات حاصل کرتا ہے تو وہ اپنی ترقی کے بارے میں، ملک کی ترقی کے بارے میں سوچتا ہے۔ ان خوابوں کو پورا کرنے کے لیے آج ملک میں مدرا یوجنا ہے، سوانیدھی یوجنا ہے۔ بھارت میں ایسی کئی اسکیمیں غریبوں کو باعزت زندگی کے راستے پر لارہی ہیں، عزت کے ساتھ بااختیار بنانے کا ذریعہ بن رہی ہیں۔

بھائیو اور بہنو،

جب عام انسانوں کے خوابوں کو مواقع ملتے ہیں، نظام جب گھر تک پہنچنے لگتا ہےتو زندگی کیسے بدلتی ہے یہ گجرات بخوبی سمجھتا ہے۔ کبھی گجرات کے ایک بڑے حصے میں لوگوں، ماؤں اور بہنوں کو پانی جیسی ضرورت کےلیے کئی کلومیٹر پیدل جانا پڑتا تھا۔ ہماری تمام مائیں اور بہنیں گواہ ہیں۔ یہ راجکوٹ میں تو پانی کے لیے ٹرین بھیجنی پڑتی تھی۔ راجکوٹ میں تو اگر پانی لینا تھا تو گھر کے باہر گڑھا کھود کر نیچے پائپ میں سے پانی ایک ایک کٹوری لیکر بالٹی بھرنی پڑتی تھی۔ لیکن آج، سردار سروور ڈیم، ساونی یوجنا سے، نہروں کے نیٹ ورک سے، اس کچھ میں بھی ماں نرمدا کا پانی پہنچ رہا ہے، جہاں کوئی سوچتا بھی نہیں تھا اور ہمارے یہاں تو کہا جاتا تھا کہ ماں نرمدا کو یاد کرنے سے ہی پنیہ ملتا ہے۔ آج تو ماں نرمدا گجرات کے گاؤں گاؤں جاتی ہے، خود ماں نرمدا گھر گھر جاتی ہے، خود ماں نرمدا کے دوار آکر آپ کو آشیرواد دیتی ہے۔ ان کوششوں کا نتیجہ یہ ہے کہ آج گجرات سو فیصد نل کا پانی فراہم کرنے کے ہدف سے زیادہ دور نہیں ہے۔ یہی رفتار عام لوگوں کی زندگی میں یہی تبدیلی، اب آہستہ آہستہ پورا ملک محسوس کر رہا ہے۔ آزادی کی کئی دہائیوں کے بعد بھی، ملک میں محض 3 کروڑ دیہی کنبے پانی کے نل کی سہولت سے جڑے ہوئے تھے، جن کو نل سے پانی ملتا تھا۔ لیکن آج جل جیون ابھیان کے تحت، ملک بھر میں صرف دو سالوں میں، دو سال کے اندر ساڑھے چار کروڑ سے زیادہ خاندانوں کو پائپ کے پانی سے جوڑا جاچکا ہے اور اس لئے میری مائیں، بہنیں مجھے بھرپور آشیرواد دیتی رہتی ہیں۔

بھائیو اور بہنو،

ڈبل انجن کی حکومت کے فوائد بھی گجرات مسلسل دیکھ رہا ہے۔ آج، سردار سروور باندھ سے ترقی کی نئی دھارا ہی نہیں بہہ رہی ہے، بلکہ اسٹیچو آف یونٹی کی شکل میں دنیا کے سب سے بڑے پرکشش مقامات میں سے ایک آج گجرات میں ہے۔ کچھ میں قائم ہورہا ہےقابل تجدید توانائی پارک، جو گجرات کو پوری دنیا کے قابل تجدید توانائی کے نقشے میں جگہ دینے والا ہے۔ گجرات میں ریل اور ہوائی کنکٹی وٹی کے جدید اور شاندار انفراسٹرکچر پروجیکٹ تیار کیے جا رہے ہیں۔ گجرات کے احمد آباد اور سورت جیسے شہروں میں میٹرو کنکٹی وٹی کی توسیع تیزی سے ہو رہی ہے۔ گجرات میں ہیلتھ کیئر اور میڈیکل ایجوکیشن میں بھی قابل تعریف کام کیا جا رہا ہے۔ گجرات میں تیار ہونے والے بہتر میڈیکل انفراسٹرکچر نے 100 سال کی سب سے بڑی طبی ایمرجنسی سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ساتھیو،

گجرات سمیت پورے ملک میں ایسے بہت سے کام ہیں، جن کی وجہ سے آج ہر ایک اہل وطن، ہر علاقے کی اعتمادی میں اضافہ ہورہا ہے۔ اور یہ خود اعتمادی ہی ہے جو ہر چیلنج پر قابو پانے کا، ہر خواب کو پورا کرنے کا ایک بہت بڑا فارمولہ ہے۔ تازہ مثال اولمپکس میں ہمارے کھلاڑیوں کی کارکردگی ہے۔ اس بار بھارت کے اب تک کے سب سے زیادہ کھلاڑیوں نے اولمپکس میں کوالیفائی کیا ہے۔ یاد رہے، یہ 100 سال کی سب سے بڑی آفت سے لڑتے ہوئے کیا ہے۔ کئی تو ایسے کھیل ہیں جن میں ہم نے پہلی بار کوالیفائی کیا ہے۔ صرف کوالیفائی ہی نہیں کیا بلکہ وہ سخت مقابلہ بھی دے رہے ہیں۔ ہمارے کھلاڑی ہر کھیل میں بہترین مظاہرہ کررہے ہیں۔ اس اولمپکس میں نئے بھارت کی بلند خوداعتمادی ہر کھیل میں نظر آرہی ہے۔ اولمپکس میں اترنے والے ہمارے کھلاڑی اپنے سے بہتر رینکنگ کے کھلاڑیوں کو، ان کی ٹیموں کو چیلنج دے رہے ہیں۔ بھارتی کھلاڑیوں کا جوش، جنون اور جذبہ آج بلند ترین سطح پر ہے۔ یہ اعتمادی تب آتی ہے جب صحیح ٹیلنٹ کی پہنچان ہوتی ہے، اس کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ یہ اعتمادی اس وقت آتی ہے جب نظام بدلتے ہیں، ان میں شفافیت آتی ہے۔ یہ نئی خود اعتمادی نیو انڈیا کی پہچان بن رہی ہے۔ یہ خود اعتمادی آج ملک کے کونے کونے میں، ہر چھوٹے بڑے گاؤں قصبے غریب، متوسط ​​طبقے کے نوجوان بھارت کے ہر کونے میں یہ اعتماد آرہا ہے۔

ساتھیو،

اسی خود اعتمادی ہمیں کورونا سے لڑائی میں اور اپنی ٹیکہ کاری کی مہم میں بھی جاری رکھنا ہے۔ عالمی وبا کے اس ماحول میں، ہمیں اپنی چوکسی کو مسلسل برقرار رکھنا ہے۔ ملک آج 50 کروڑ ٹیکہ کاری کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے تو، گجرات بھی ساڑھے تین کروڑ ویکسین کی خوراک کے مرحلے کے قریب پہنچ رہا ہے۔ ہمیں ویکسین بھی لگانی ہے، ماسک بھی پہننا ہے اور جتنا ممکن ہو بھیڑ کا حصہ بننے سے بچنا ہے۔ ہم دنیا کو دیکھ رہے ہیں۔ جہاں ماسک ہٹائے بھی گئے تھے، وہاں پھر سے ماسک لگانے کی اپیل کی جانے لگی ہے۔ ہمیں احتیاط اور حفاظت کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔

 

ساتھیو،

آج جب ہم پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا پر اتنا بڑا پروگرام کر رہے ہیں، تو میں اہل وطن سے ایک اورعزم کرانا چاہتا ہوں۔ یہ عزم ہے ملک کی تعمیر کی ایک نئی تحریک بیدار کرنے کا۔ آزادی کے 75 برس پر، آزادی کے امرت مہوتسو میں، ہمیں یہ مقدس عزم لینا ہے۔ ان عزائم میں غریب امیر، خاتون مرد، دلت محروم سب برابری کے حصے دار ہیں۔ گجرات آنے والے برسوں میں اپنے تمام عزائم پورے کرے، دنیا میں اپنی شاندار پہنچان کو مزید مستحکم کرے، اسی خواہش کے ساتھ میں آپ سب کے لئے بہت بہت نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ ایک بار پھر ان یوجنا کے سبھی استفادہ کنندگان کے لئے بہت بہت نیک خواہشات !!! آپ سب کا بہت بہت شکریہ !!!

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-7405

                          


(Release ID: 1742017) Visitor Counter : 327