وزارت دفاع

بھارت چین کور کمانڈر سطح کی میٹنگ کے بارہویں دور پر جاری مشترکہ پریس بیان

Posted On: 02 AUG 2021 5:34PM by PIB Delhi

بھارت او رچین کے درمیان کور کمانڈر سطح کی میٹنگ کا بارہواں دور ، بھارت کی جانب چوشول مولدوسرحد پر منعقد کیا گیا۔  میٹنگ کا یہ دور بھارت  او ر عوامی جمہوریہ چین کے وزرائے خارجہ کے درمیان 14 جولائی کو دوشنبے میں  ہوئی میٹنگ کے بعد اور 25 جون کو بھارت –چین سرحدی معاملوں پر صلاح مشورے اور تعاون کے لئے کام کاج سے متعلق طریقہ کار کی 22 ویں میٹنگ کے بعد منعقد کیا گیا۔

طرفین نے  بھارت- چین سرحدی علاقوں کے مغربی سیکٹر میں  حقیقی کنٹرول لائن پر فوجوں کی واپسی سے متعلق باقیماندہ علاقوں کے حل پر  گہرائی کے ساتھ آپسی  صلاح  مشورہ کیا۔طرفین نے یہ محسوس کیا کہ میٹنگ کا یہ دور کافی تعمیری تھا، جس سے آپسی مفاہمت کو کافی فروغ حاصل ہوا ہے۔ دونوں ہی ملکوں نے  باقی ماندہ مسائل کو  موجودہ سمجھوتوں اور پروٹوکول کے مطابق تیزی سےحل کرنے  اور مذاکرات اور بات چیت  میں تیزی لائے جانے کےعمل کو برقرار رکھنے  سے اتفاق کیا۔

طرفین نے اس بات سے بھی اتفاق کیا کہ  وہ مغربی سیکٹر میں حقیقی کنٹرول لائن سے متصل علاقے میں استحکام کو یقینی بنانے میں اپنی موثر کوششوں کو جاری رکھیں گے اور  مشترکہ طور پر امن و استحکام قائم رکھیں گے۔

 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

 

 (ش ح۔ش ر۔ ف ر  (

U-7395



(Release ID: 1741786) Visitor Counter : 193