وزارت خزانہ
جولائی 2021 کے لیے جی ایس ٹی محصولات کی وصولی
جولائی میں 1،16،393 کروڑ روپے کی مجموعی جی ایس ٹی محصولات کی وصولی
Posted On:
01 AUG 2021 12:24PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ یکم اگست جولائی 2021 کے مہینے میں وصول کی جانے والی مجموعی جی ایس ٹی محصولات1،16،393 کروڑ روپے رہی ، جس میں سی جی ایس ٹی، 22،197 کروڑ ، ایس جی ایس ٹی، 28،541 کروڑ ، آئی جی ایس ٹی، 57،864 کروڑ روپے (بشمول سامان کی درآمد ات پر جمع کیے گئے ، 27،900 کروڑ روپے) اور ذیلی محصولات (سیس) 7،790 کروڑ روپے (بشمول سامان کی درآمدات پر جمع کیے گئے 815 کروڑ روپے ) شامل ہیں۔ مذکورہ اعداد و شمار میں یکم جولائی 2021 سے 31 جولائی 2021 کے درمیان دائر جی ایس ٹی آر – 3 بی ریٹرن سے موصول ہونے والی جی ایس ٹی کی وصولی کے ساتھ ساتھ آئی جی ایس ٹی اوراس مدت کے لیے درآمدات سے وصول کیا گیا ٹیکس شامل ہے ۔
یکم جولائی سے 5 جولائی 2021 کے درمیان دائر 4،937 کروڑ روپے کے ریٹرن کے لیے جی ایس ٹی وصولی کو بھی جون 2021 کے پریس نوٹ میں جی ایس ٹی کلیکشن شامل کیا گیا تھا کیونکہ ٹیکس دہندگان کو رعایت/کمی کے طور پر مختلف راحتوں کے اقدامات دیے گئے تھے ۔ کووڈ عالمی وبا کی دوسری لہر کے پیش نظر 5 کروڑ روپے تک کے کل کاروبار والے ٹیکس دہندگان کو جون 2021 کے لیے 15 دنوں کی تاخیر سے ریٹرن فائل کرنےکے معاملے میں سود میں رعایت دی گئی تھی۔
حکومت نے باقاعدہ تصفیہ کے طور پر آئی جی ایس ٹی سے سی جی ایس ٹی کے لیے 28،087 کروڑ روپے اور ایس جی ایس ٹی کے لیے 24,100 کروڑ طے کیا ہے۔ جولائی 2021 کے ماہ میں باقاعدہ تصفیہ کے بعد مرکزی و ریاستی حکومتوں کے ذریعہ وصول کی کی کل محصولات سی جی ایس ٹی کے لیے 50,284 کروڑ روپے اور ایس جی ایس ٹی کے لیے 52,641 کروڑ روپے ہیں۔
جولائی 2021 کے ماہ کی محصولات گزشتہ سال کے اسی مہینے میں وصول کی گئی جی ایس ٹی محصولات کے مقابلے 33 فیصد زیادہ ہے۔ اس مہینے کے دوران ، سامانوں کی درآمدات سے حاصل ہونے والی محصولات 36 فیصد زیادہ تھی جبکہ گھریلو لین دین (بشمول خدمات کی درآمدات) سے حاصل کی گئی محصولات گزشتہ سال کے اسی مہینے کے دوران مذکورہ ذرائع سے حاصل ہونے والی محصولات کے مقابلے 32 فیصد زیادہ ہے۔
جی ایس ٹی وصولی مسلسل آٹھ ماہ تک 1 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ رہنے کے بعد اوپر پوسٹ کرنے کے بعد جون 2021 میں گھٹ کر 1 لاکھ کروڑ روپے کی سطح سے نیچے آ گیا تھا۔ جون 2021 کے دوران وصولی کافی حد تک مئی 2021 سے متعلق تھا اور مئی 2021 کے دوران ، بیشتر ریاستیں/مرکز کے زیر انتظام علاقے کووڈ کی دوسری لہر کے باعث مکمل یا جزوی لاک ڈاؤن کی گرفت میں تھے۔ کووڈ سے متعلق پابندیوں میں نرمی کے ساتھ ہی جولائی 2021 کے لیے جی ایس ٹی کلیکشن ایک بار پھر1 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا ہے ، جو واضح طور پر اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ معیشت تیزی سے ٹھیک ہو رہی ہے۔ آنے والے مہینوں میں بھی جی ایس ٹی محصولات کی وصولی شاندار طریقے سے برقرار رہنے کا امکان ہے۔
درج ذیل ٹیبل میں جولائی 2020 کے مقابلے جولائی 2021 کے دوران حاصل کی گئی جی ایس ٹی محصولات کے ریاستی اعداد و شمار دکھایا گیا ہے۔
جولائی 2021 کے دوران جی ایس ٹی کی آمدنی میں ریاست کے لحاظ سے اضافہ [1[
سلسلہ وار نمبر
|
ریاستیں
|
جولائی 2020
|
جولائی 2021
|
اضافہ
|
1
|
جموں و کشمیر
|
298
|
432
|
45%
|
2
|
ہماچل پردیش
|
605
|
667
|
10%
|
3
|
پنجاب
|
1,188
|
1,533
|
29%
|
4
|
چنڈی گڑھ
|
137
|
169
|
23%
|
5
|
اترا کھنڈ
|
988
|
1,106
|
12%
|
6
|
ہریانہ
|
3,483
|
5,330
|
53%
|
7
|
دہلی
|
2,629
|
3,815
|
45%
|
8
|
راجستھان
|
2,797
|
3,129
|
12%
|
9
|
اتر پردیش
|
5,099
|
6,011
|
18%
|
10
|
بہار
|
1,061
|
1,281
|
21%
|
11
|
سکّم
|
186
|
197
|
6%
|
12
|
اروناچل پردیش
|
33
|
55
|
69%
|
13
|
ناگا لینڈ
|
25
|
28
|
11%
|
14
|
منی پور
|
25
|
37
|
48%
|
15
|
میزورم
|
16
|
21
|
31%
|
16
|
تریپورہ
|
48
|
65
|
36%
|
17
|
میگھالیہ
|
120
|
121
|
1%
|
18
|
آسام
|
723
|
882
|
22%
|
19
|
مغربی بنگال
|
3,010
|
3,463
|
15%
|
20
|
جھار کھنڈ
|
1,340
|
2,056
|
54%
|
21
|
اوڈیشہ
|
2,348
|
3,615
|
54%
|
22
|
چھتیس گڑھ
|
1,832
|
2,432
|
33%
|
23
|
مدھیہ پردیش
|
2,289
|
2,657
|
16%
|
24
|
گجرات
|
5,621
|
7,629
|
36%
|
25
|
دمن و دیو
|
77
|
0
|
-99%
|
26
|
دادر و نگر حویلی
|
130
|
227
|
74%
|
27
|
مہاراشٹر
|
12,508
|
18,899
|
51%
|
29
|
کرناٹک
|
6,014
|
6,737
|
12%
|
30
|
گوا
|
257
|
303
|
18%
|
31
|
لکشدیپ
|
2
|
1
|
-42%
|
32
|
کیرالہ
|
1,318
|
1,675
|
27%
|
33
|
تمل ناڈو
|
4,635
|
6,302
|
36%
|
34
|
پوڈو چیری
|
136
|
129
|
-6%
|
35
|
جزائر انڈمان و نیکوبار
|
18
|
19
|
6%
|
36
|
تلنگانہ
|
2,876
|
3,610
|
26%
|
37
|
آندھرا پردیش
|
2,138
|
2,730
|
28%
|
38
|
لداخ
|
7
|
13
|
95%
|
39
|
دیگر خطے
|
97
|
141
|
45%
|
40
|
مرکز کے زیر اختیار
|
179
|
161
|
-10%
|
|
مجموعی
|
66,291
|
87,678
|
32%
|
[1] سامان کی در آمدات پر جی ایس ٹی شامل نہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
U-7318
(Release ID: 1741267)
Visitor Counter : 341