وزارت دفاع

بی آر او نے بارش سے متاثرہ اروناچل پردیش میں یرلنگ-لمانگ روڈ پر آمدورفت بحال کی

Posted On: 31 JUL 2021 12:15PM by PIB Delhi

 

اہم خصوصیات :

  • بی آر او نے خراب موسم کی پرواہ کئے بغیر بحالی کا کام دن رات جاری رکھا۔
  • مواصلاتی رابطے اور ہلکی گاڑیوں کی آمدورفت بحال۔
  • کنکٹوٹی کو پوری طرح سے بحال کرنے کے لئے BRO کی مشینیں وغیرہ ابھی تک کام پر لگی ہوئی ہیں۔
  • بادل پھٹنے کے سبب کئی مقامات پر سڑکیں ٹوٹ گئی۔

سرحدی سڑک تنظیم(BRO) نے اروناچل پردیش کے شی یومی ضلع میں یرلنگ۔ لمانگ روڈ پر آمدورفت بحال کردی ہے۔ چھبیس ۔ ستائس جولائی 2021 کو مسلسل بارش اور بادل پھٹنے کے واقعات کی وجہ سے کئی جگہوں پر سڑکیں ٹوٹ گئی تھیں۔

image001NLSW.jpg

BRO کے برہمانک پروجیکٹ نے اپنی انجینئرٹاسک فورس اور تیزی سے کارروائی رنے والی ہنر مند کارکنوں اور JCB، ڈوزر اور کھدائی کرنے والی مشینوں سے لیس ٹیم کو دشوار موسم میں بھی کام پر لگایا اور خراب موسم کے باوجود پچاس BRO کارکنوں نے بھاری مشینوں اور آلات کے ساتھ دن رات کام کیا۔

image0022JIJ.jpg

27 جولائی 2021 کو پیدل چلنے والوں کے لئے راستہ کھول دیا اور فوجی اہلکاروں کو گاڑیوں کو گزارنے کی سہولت دی گئی تاکہ سرحدی علاقوں میں تعینات فوجیوں کے لئے راشن اور طبی مدد جیسی لازمی خدمات پہنچائی جاسکیں۔ 28 جولائی 2021 کو ہلکی گاڑیوں کی آمدورفت بحال کردی گئی ہے۔ BRO نے تین اگست 2021 تک کنکٹوٹی کو مکمل طور پر بحال کرنے کے لئے اپنی مشینوں اور اہلکاروں کو وہاں تعینات کررکھا ہے۔

پروجیکٹ برہمانک کے تحت سڑک کا افتتاح 17 جون 2021 کو کیا گیا تھا۔ جغرافیائی اعتبار سے انتہائی اہم یہ سڑک سرحدی علاقوں میں تعینات فوجیوں اور گاؤں والوں کے لئے بہت اہمیت رکھتی ہے۔

****

 

ش ح۔ رف ۔ س ا

U. No: 7292



(Release ID: 1741183) Visitor Counter : 177