بجلی کی وزارت

این ٹی پی سی نے لیہہ میں بھارت کا پہلا گرین ہائیڈروجن فیولنگ اسٹیشن قائم کرنے کے لیے ٹینڈر مدعو کیا


اس پروجیکٹ سے خطے میں کاربن اخراج سے پاک ٹرانسپورٹ اور سیاحت کو فروغ ملے گا

لیہہ میں 1.25 میگاواٹ کا وقف شمسی پلانٹ بھی قائم کیا جائے گا

Posted On: 29 JUL 2021 3:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 29 جولائی 2021: این ٹی پی سی کی مکمل ملکیت والی ذیلی کمپنی نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن رینیوایبل انرجی لمیٹڈ (این ٹی پی سی آر ای ایل) نے لیہہ میں بھارت کا پہلا گرین ہائیڈروجن فیولنگ اسٹیشن قائم کرنے کے لیے گھریلو ٹینڈر مدعو کیا ہے۔ بولی سے متعلق دستاویزات کی فروخت 31 جولائی 2021 سے شروع ہوگی۔

یہ ٹینڈر این ٹی پی سی ودیت ویاپار نگم لمیٹڈ (این وی وی این) کی طرف سے لداخ کے لیے فیول سیل بسوں کی خریداری کے لیے حال ہی میں جاری کردہ ٹینڈر کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ این ٹی پی سی آر ای ایل اور این وی وی این مشترکہ طور پر لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں گرین موبلیٹی پروجیکٹ پر عمل درآمد کریں گے۔ ہائیڈروجن فیولنگ اسٹیشن کو مکمل طور پر ماحول دوست بنانے کے لیے این ٹی پی سی آر ای ایل کے ذریعے لیہہ میں 1.25 میگاواٹ کا وقف شمسی پلانٹ بھی قائم کیا جارہا ہے۔ توقع ہے کہ شمسی پلانٹ کا ٹھیکہ ایک ماہ کے اندر دے دیا جائے گا۔

این ٹی پی سی آر ای ایل نے اس سے قبل اونچائی والے علاقے میں گرین ہائیڈروجن ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے مرکزی علاقہ لداخ کے ساتھ ایک تاریخی مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ اس منصوبے کی کام یابی سے لیہہ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں اخراج سے پاک ٹرانسپورٹ کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا اور بھارت اس باوقار شعبے میں قائدانہ کردار ادا کرنے والے چند ممالک میں شامل ہوگا۔

یہ منصوبہ اس علاقے میں صاف ستھرے اور ماحول دوست ایکو سسٹم کی تعمیر کی جانب فیصلہ کن قدم ہوگا۔ اس پروجیکٹ کے کام یاب نفاذ سے مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کے ٹرانسپورٹ کے مسائل میں بھی کمی آئے گی اور یہ خطے میں سیاحت کو فروغ دینے والا ایک بڑا قدم ثابت ہوگا۔

***

U. No. 7192

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)



(Release ID: 1740624) Visitor Counter : 219