وزارت دفاع

آئی این ایس تلوار نے کٹ لاس ایکسپریس-21 مشق میں بھارتی بحریہ کے ذریعہ وی بی ایس ایس ٹریننگ کا انعقاد کیا

Posted On: 29 JUL 2021 11:04AM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ کا جہاز تلوار، کینیا میں 26 جولائی سے 6 اگست تک منعقد ہورہی کثیر ملکی بحری مشق – کٹ لاس ایکسپریس 2021 (سی ای 21) میں حصہ لے رہا ہے۔ مومباسا میں 28-26 جولائی تک منعقد ہ بندرگاہ سے متعلق مرحلے میں  بھارتی بحریہ کے میرین کمانڈوز کی ایک ٹیم (ایم اے آر سی او ایس) نے کینیا، جبوتی، موزمبیق، کیمرون کی بحری افواج اور جارجیا کی کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں کی ٹریننگ کا انعقاد کیا۔ ایم اے آر سی او ایس نے اس مشق کے دوران اس میں حصہ لینے والی غیر ملکی بحریہ کے ملاحوں کے ساتھ دورہ کرنے ، سوار ہونے، تلاش کی کارروائی انجام دینے اور ضبطگی سے متعلق کارروائیوں (وی بی ایس ایس) کو انجام دینے میں اپنے بہترین طورطریقوں کا مظاہرہ کیا۔ یہ مشق مومباسا میں بنداری میری ٹائم اکیڈمی میں منعقد ہوئی تھی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG_8061JVQ2.JPG

 

کٹ لاس ایکسپریس فوجی مشق کا مقصد علاقائی اشتراک، بحری حدود سے متعلق بیداری میں اضافہ کرنا اور بہترین طور طریقوں سے ایک دوسرے کوواقف کرانا ہےتاکہ مغربی بحرہندمیں ناجائز بحری سرگرمیوں سے نمٹنے کی غرض سے امریکہ، مشرقی افریقہ اور مغربی بحرہند کے ملکوں کے مابین صلاحیتوں اور تال میل میں اضافہ کیا جاسکے۔

******

 

U-NO.7166

ش ح ۔ع م۔ ف ر


(Release ID: 1740211) Visitor Counter : 286