صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ – 19 ٹیکہ کاری کی ہندوستان کی مجموعی کوریج 44.61 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے


گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 لاکھ سے زیادہ ٹیکے کی خوراک لگائی گئی

ریکوری کی شرح 97.39 فیصد ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43654 روزانہ کے نئے کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں

ہندوستان کے ایکٹیو معاملات کی تعداد (399436) اس وقت مجموعی معاملات کی 1.27 فیصد ہے

روزانہ کی پازیٹیویٹی کی شرح (2.51فیصد) مسلسل51 ویں دن بھی 5 فیصد سے کم ہے

Posted On: 28 JUL 2021 10:11AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،28؍ جولائی  :   گزشتہ  روز ہندوستان میں  کووڈ – 19  کی ٹیکہ کاری کی کوریج  44.61  کروڑ  سے زیادہ  تجاوز کر گئی ہے۔  آج صبح 8 بجے تک کی  عبوری رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 446156659 ویکسین کی خوراکیں،5373439 اجلاسوں میں  لگائی گئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4002358  ویکسین کی خوراکیں  لگائی گئی ہیں۔

ان میں شامل ہیں:

 

صحت دیکھ بھال کے ورکرس

پہلا ڈوز

1,02,93,723

دوسرا  ڈوز

77,53,002

پیش پیش رہنے والے صحت کارکنان

پہلا ڈوز

1,79,07,362

دوسرا  ڈوز

1,10,20,080

18  سے 44  سال کی عمر کے  گروپ

پہلا ڈوز

14,44,83,609

دوسرا  ڈوز

68,86,188

45 سے 59  سال کی عمر کے گروپ

پہلا ڈوز

10,25,21,263

دوسرا  ڈوز

3,62,42,655

60  سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلا ڈوز

7,41,18,104

دوسرا  ڈوز

3,49,30,673

میزان

44,61,56,659

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

کووڈ – 19  ٹیکہ کاری  کی  ہمہ گیریت  کا نیا مرحلہ 21  جون 2021  سے شروع ہوا تھا ۔ مرکزی حکومت اس کی رفتار کو مزید تیز کرنے اور ملک بھر میں کووڈ  - 19  کی ٹیکہ کاری کے اسکوپ کو  توسیع دینے کے تئیں پر عزم ہے۔

اس وبا کے آغاز سے  اس سے متاثر ہونے والے افراد  میں سے 30663147  افراد  کووڈ – 19  سے  بازیافت  ہو چکے ہیں ، جب کہ گزشتہ 24  گھنٹوں کے دوران ہی41678  مریضوں نے  ریکور کیا ہے۔ اس سے  مجموعی طور پر  ریکوری کی شرح  97.39  فیصد ہو گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012026.jpg

 گزشتہ 24  گھنٹوں میں ہندوستان بھر سے  43654 روزانہ  نئے کیس  سامنے آئے ہیں۔

گزشتہ  31  دنوں سے  مسلسل  روزانہ کے نئے کیسز  50000 سے  کم  رپورٹ کئے جارہے ہیں۔ یہ  مرکز  اور ریاستوں  نیز مرکز کے زیر انتظام  علاقوں  کے ذریعے  پائیدار  اور اشتراکی   کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VZDW.jpg

ہندوستان کا  ایکٹیو کیس لوڈ  آج 399436  ہے، جب کہ  ملک کے مجموعی  پازیٹیو معاملات میں ایکٹیو کیس  کی شرح  1.27 فیصد ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0039MVE.jpg

ملک بھر میں نمایاں طور پر  منظم  ٹیسٹنگ کے ساتھ  ہی  گزشتہ 24  گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 1736857  ٹیسٹ کئے گئے۔ مجموعی طور پر ہندوستان میں ابھی تک46   کروڑ  سے زیادہ  (460900978) ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

اب جب کہ  ملک بھر میں  جانچ کی  صلاحیت میں  اضافہ کیا جا چکا ہے، ہفتہ وار  پازیٹیو یٹی کی شرح اس وقت 2.36  فیصد ہے، جب کہ  روزانہ  پازیٹویٹی شرح آج 2.51فیصد رہی۔ روزانہ کی پازیٹویٹی کی شرح  مسلسل51  ویں دن  بھی  اب  5  فیصد سے نیچے  ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004BFLJ.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


 

(ش ح- م م- ق ر)

U-7111


(Release ID: 1739772) Visitor Counter : 250