کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے ’’کووِڈ19 سے متعلق بفر اسٹاک انتظام کاری کے لئے رہنما خطوط جاری کیے گئے
ویکسین کی فراہمی کے سلسلے میں تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 15 دن پہلے ہی تفصیلی نوٹس دیا جارہا ہے
Posted On:
27 JUL 2021 4:09PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 27 جولائی 2021: صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کے ذریعہ مؤرخہ 13 جولائی 2021 کو جاری کیے گئے اشتہار ، D.O.No.X.11035/178/2021-DRS ، میں ریاستی حکومتوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے ’’کووِڈ۔19 سے متعلق بفر اسٹاک انتظام کاری کے لئے رہنما خطوط‘‘ جاری کیے گئے ہیں جن کے تحت ان سے، مستقبل میں امکانی طور پر کووِڈ معاملات میں اضافے کی صورت میں ادویہ کی مسلسل دستیابی کو یقینی بنانے کو مدنظر رکھتے ہوئے، ترجیحی بنیاد پر لازمی خریداری عمل شروع کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
قومی کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری پروگرام، سائنٹفک اور علم وبائی امراض کے شواہد، ڈبلیو ایچ او رہنما خطوط اور دنیا کے بہترین طور طریقوں پر تیار کیا گیا ہے۔ توقع کی جاتی ہے کہ 18 اور اس سے زیادہ برس کے مستفیدین کو دسمبر 2021 تک ٹیکہ لگ جائے گا۔
قومی کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری پروگرام کاآغاز حفظانِ صحت کارکنان کی مفت ٹیکہ کاری کے ساتھ ہوا۔ وقت کے ساتھ ساتھ اس پروگرام کو بھی توسیع دی گئی اور اس میں ہراول دستے کے صحتی کارکنان، 60 برس سے زائد کی عمر کے شہریوں، 45 برس سے زائد کی عمر کے شہریوں اور بالآخر 18 برس سے زائد کی عمر کے شہریوں کو بھی شامل کیا گیا۔ حکومت ہند ٹیکہ خریداری اور انہیں ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مفت فراہم کرانے کا کام انجام دیتی ہے۔ اس کے علاوہ، تیارشدہ ٹیکے کی ماہانہ پیداوار کا 25 فیصد حصہ نجی ہسپتالوں کے لئے خریداری کے لئے دستیاب ہے۔
حکومت ہند نے تکنالوجی منتقلی کو آسان بناکر، مالی تعاون فراہم کرکے، سپلائی آرڈروں کے لئے پیشگی ادائیگی اور ٹیکوں کی منظوری کے لئے انضباطی راستے کو سہل بناکر گھریلو ٹیکہ مینوفیکچرر حضرات کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے کے لئے فعال انتظامات کیے ہیں۔
ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 15 دن پہلے ہی ٹیکوں کی فراہمی سے متعلق تفصیلات فراہم کرائی جاتی ہیں تاکہ وہ خوراکوں کی دستیابی کے مطابق ہی ٹیکہ کاری مہم کا منصوبہ وضع کر سکیں اور مستفیدین کی سہولتوں میں اضافہ کر سکیں۔
یہ اطلاع کیمیکلز اور فرٹیلائزرس کے مرکزی وزیر جناب من سکھ منڈاویہ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت دی۔
*****
ش ح ۔اب ن
U:7079
(Release ID: 1739663)
Visitor Counter : 131