وزارت دفاع

ہندوستان اور روس کے درمیان فوجی مشقیں اندرا-21

Posted On: 27 JUL 2021 10:47AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،27؍ جولائی  : بھارت اور روس کے درمیان فوجی مشقیں  اندرا-2021 کا بارواں ایڈیشن ایک  اگست سے 13  اگست 2021  تک  روس کے والگو گریڈ کے مقام پر منعقد ہوگا۔ ان مشقوں  کا مقصد بین الاقوامی دہشت گرد گروپوں کے خلاف ایک مشترکہ  فورس  کی جانب سے  اقوام متحدہ کی ہدایت کے تحت  دہشت گردوں  کے خلاف  آپریشن کرنا ہے۔

دونوں ملکوں کی افواج  کے 250  جوانوں کا عملہ ان مشقوں کا ایک حصہ ہوگا۔ بھارتی فوج کا دستہ  ایک میکنائزڈ انفینٹری بٹالین پر مشتمل ہے، جس نے ہندوستان میں مختلف مقامات پر  زبردست تربیت حاصل کی ہے  تاکہ مشترکہ فوجی مشقوں میں شرکت کے لئے اپنی فوجی مشقوں کو مزید بہتر کیا جاسکے۔

 فوجی مشقیں اندر ا -21  ہندوستان اور روس کی افواج کے درمیان  آپسی اعتماد  اور  باہمی تعاون  کو مزید مستحکم کرے گا اور  دونوں ملکوں کے فوجی دستوں کے درمیان بہترین طور طریقوں کا تبادلہ خیال ہو سکے گا۔

یہ مشقیں  سکیورٹی تعا ون کو مستحکم کرنے میں ایک اور اہم سنگ میل  ثابت ہوں گی اور ہندستان اور  روس کے درمیان دوستی کے طویل رشتوں کو مزید مستحکم کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح- ح ا- ق ر)

U-7058



(Release ID: 1739376) Visitor Counter : 243