اقلیتی امور کی وزارتت

اقلیتوں کے لیے وظائف

Posted On: 26 JUL 2021 3:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی:26 جولائی 2021: اقلیتوں کی وزارت ملک بھر کی تمام ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بودھ، عیسائی، جین، مسلم، پارسی اور سکھوں جیسے نوٹیفائیڈ اقلیتی گروہوں سے تعلق رکھنے والے طلبا کو تعلیمی تفویض اختیار کے لیے پری میٹرک، پوسٹ میٹرک، میرٹ کم مینز پر مبنی وظیفہ اسکیموں اور بیگم حضرت محل قومی اسکالرشپ اسکیم کا نفاذ کرتی ہے۔ گذشتہ 7 برسوں میں نیشنل اسکالرشپ پورٹل کے ذریعے 4.52 کروڑ روپے سے زائد مستفیدین کو مختلف وظائف فراہم کیے گئے ہیں۔ براہ راست فوائد کی منتقلی کا 53 فیصد سے زیادہ فائدہ اٹھانے والی خواتین ہیں۔ گذشتہ 3 سال یعنی 2018-19 تا 2020-21 کے لیے مذہب وار منظور شدہ وظائف کی تعداد حسب ذیل ہے۔

 

بودھ

عیسائی

جین

مسلمان

سکھ

پارسی

اقلیتی برادری کی آبادی اور 2011 کی مردم شماری کے مطابق کل اقلیتی آبادی میں ان کا فیصد

84,42,972

(3.61%)

2,78,19,588

(11.9%)

44,51,753

(1.90%)

17,22,45,158

(73.66%)

2,08,33,116

(8.91%)

57,264

(0.02%)

اقلیتی برادری کو منظور شدہ وظائف کی کل تعداد اور منظور شدہ کل وظائف میں ان کا فیصد

5,27,837

(2.70%)

23,46,030

(12.04%)

24,0740

(1.23%)

148,28,288

(76.11%)

15,35,245

(7.88%)

2,764

(0.014%)

 

2015-16 میں نیشنل اسکالر شپ پورٹل کو متعارف کرانے اور 2016-17 میں نیشنل اسکالر شپ پورٹل 2.0 کے نظر ثانی شدہ ورژن کے نفاذ کے ساتھ براہ راست فائدہ منتقلی (ڈی بی ٹی) کے ذریعے اقلیتوں کے لیے 3 اسکالر شپ اسکیموں کو براہ راست نافذ کیا جارہا ہے۔ نیشنل اسکالر شپ پورٹل کی سینٹی چیک خصوصیات کے باعث تکرار سے بچنے میں مدد ملتی ہے جس کی بنا پر بچولیوں، جعلی مستفیدین وغیرہ کا سدباب ہوتا ہے۔ چناں چہ 2016-17 سے 2020-21 کے دوران 9,35,977 کل جعلی اور نااہل درخواست دہندگان کی شناخت کی گئی اور انھیں نیشنل اسکالر شپ پورٹل سے ہٹا دیا گیا۔ مذۃب اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اعتبار ڈیٹا نہیں رکھا جاتا ہے۔

یہ اطلاع اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

***

U. No. 7033

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)

 



(Release ID: 1739356) Visitor Counter : 145