وزارت دفاع

دفاعی اداروں کی نج کاری

Posted On: 26 JUL 2021 3:22PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 26 جولائی 2021:دفاعی پیداوار کے محکمے کے کنٹرول والے ڈیفینس پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگس (DPSUS) اور آرڈیننس فیکٹری بورڈ(OFB) کی نج کاری کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ تاہم کاررائیوں سے متعلق خود مختاری اور کارکردگی بڑھانے کے لئے اور آرڈیننس فیکٹریوں میں فروغ کے نئے امکانات اور اختراع لانے کے لئے سیکیورٹی سے متعلق کابینہ کمیٹی (CCS) نے 16 جون 2021 کو ہوئی میٹنگ میں OFB کی پیداواری یونٹوں کو 07 DPSUs میں تبدیل کرنے کو منظوری دی ہے۔

یہ اطلاع دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے آج راجیہ سبھا میں جناب ایلامارام کریم کو تحریری جواب میں دی۔

****

ش ح۔ رف ۔ س ا

U. No: 7026

 



(Release ID: 1739323) Visitor Counter : 117