امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب امیت شاہ نے کارگل وجے دیوس کے موقع پر اپنی نیک خواہشات پیش کیں


آپ کی غیر معمولی بہادری، شجاعت اور قربانی سے ہی کارگل کی ناقابل رسائی اور مشکل ترین پہاڑیوں پر ایک مرتبہ پھر ترنگا فخر سے لہرایاگیا

ملک کی یکجہتی کو سلامت رکھنے کے لئے آپ کی لگن کو یہ مشکور قوم سلام عقیدت پیش کرتی ہے

Posted On: 26 JUL 2021 3:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 26جولائی 2021: مرکزی وزیر داخلہ جناب امیت شاہ نے کارگل وجے دیوس کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کی۔ کارگل وجے دیوس پر اس جنگ کے تمام بہادر فوجیوں کو یاد کرتے ہوئے، اپنے ایک ٹوئیٹ میں  جناب شاہ نے کہا کہ ’’آپ کی غیر معمولی بہادری، شجاعت اور قربانی سے ہی کارگل کی ناقابل رسائی اور مشکل ترین پہاڑیوں پر ترنگا دوبارہ فخر سے لہرایا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’ملک کی یکجہتی کو سلامت رکھنے کےلئے آپ کی لگن کو یہ مشکور قوم سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔

 

*****

ش ح ۔اب ن

U:7043



(Release ID: 1739189) Visitor Counter : 193