اسٹیل کی وزارت
لوہے اور فولاد کی دستیابی میں اضافہ کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے کئے گئے مختلف اقدامات
Posted On:
26 JUL 2021 2:00PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 26؍جولائی2021: فولاد کے مرکزی وزیر جناب رام چندر پرساد سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ فولاد ایک غیر منضبط شعبہ ہے اور فولاد کمپنیوں کی جانب سے پیداوار، برامد اور درآمد جیسے تجارتی فیصلے کیے جاتے ہیں۔ البتہ حکومت نے لوہے اور فولاد کی دستیابی میں اضافہ کرنے کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔ ان تمام امور کے ساتھ ساتھ کانکنی اور معدنیات کی پالیسیوں میں اصلاحات شامل ہیں تاکہ خام لوہے کی فراہمی اور اضافی پیدا وا ر کو یقینی بنایا جاسکے ۔ ریاستی / مرکزی پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگس وغیرہ کے ذریعہ اڑیسہ کی ضبط شدہ کام کرنے والی کانوں کی جلد عملی اقدامات کو یقینی بنایا جاسکے ۔ اس کے علاوہ فولاد پیدا کرنے والوں کی جانب سے پیداوار اور صلاحیت کے استعمال میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ 2021-22 کے مرکزی بجٹ میں غیر ملی جلی دھات،مکمل فولاد کے سیمیز فلیٹ اور طویل مصنوعات پر 7.5 فیصد کی یکساں کسٹم ڈیوٹی کم کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اسٹیل کے کباڑ ، بی سی ڈی کو31 مارچ 2022 تک کی مدت کے لیے مستثنی رکھا گیا ہے۔ مذکورہ باتوں کے علاوہ اسٹیل کی کچھ مصنوعات پر اے ڈی ڈی اور سی وی ڈی بھی منسوخ یا عارضی طور پر منسوخ کر دی گئی ہے۔
******************
ش ح - ح ا - س ک
U. NO. 7016
(Release ID: 1739026)
Visitor Counter : 204