وزارات ثقافت

مہاتما بودھ کی تعلیمات ’واسودھیوکٹم بکم‘ کے پیغام کو تقویت دیتی ہیں: جناب جی کشن ریڈی


وزیر ثقافت نے گورو پورنیما اور آشاڑہ پورنیما ۔دھرم چکر ڈے کے موقع پر منعقد پروگراموں میں حصہ لیا

Posted On: 24 JUL 2021 4:04PM by PIB Delhi

اہم خصوصیات:

  • بدھ مت اپنے دامن میں نہ صرف بدھسٹوں کے لئے بلکہ ہر کسی کے لئے بہت کچھ رکھتا ہے
  • وزیر اعظم نے ہندوستان کی بدھسٹ وراثت کو پروان چڑھانے اور اس کے فروغ کے لئے زبردست کوشش کی
  • ثقافت اور سیاحت کی وزارتوں نے IBC کے ساتھ مل کر نومبر 2021 میں ہندوستان میں بین الاقوامی بدھسٹ کانفرنس کرنے کا فیصلہ کیا
  • جی کشن ریڈ نے گورو پورنیما کے موقع پر ثقافت کے میدان کی دو اہم ہستیوں۔ سروجاویدیاناتھن اور اوما شرما کی عزت افزائی کی

ثقافت کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے کہا ہے کہ مہاتما بودھ کی تعلیمات واسودھیوکٹم بکم، کے پیغام کو مضبوط کرتی ہیں جس کا مطلب ہے کہ  پوری دنیا ایک خاندان ہے۔ اور بدھ مت کے دامن میں نہ صرف بدھسٹوں کے لئے بلکہ ہرکسی کے لئے بہت کچھ ہے ۔اشاڑہ پورنیما۔ دھرم چکر ڈے کے موقع پر ویڈیو پیغام میں انھوں نے کہا ہے کہ یہ ان گورو پورنیما کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ آج کے دن ہم اپنے گورؤں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کے تئیں اظہار تشکر کرتے ہیں ۔ اشاڑھ پورنیما نہ صرف دنیا بھر کے بدھسٹوں کے لئے مقدس دن ہے بلکہ انسانیت کے لئے بھی یہ ایک اہم دن ہے‘‘۔ ٹھیک دو ہزار پانچ سو برس قبل آج ہی کے دن مہاتما بودھ نے اپنے پانچ ساتھیوں کے سامنے سارناتھ میں اپنی پہلی تبلیغ کی تھی۔ جو بعد میں ان کے مقلدین بن گئے تھے۔ عرفان حاصل ہونے کے بعد مہاتما بدھ نے یہ ضروری سمجھا کہ اس سے پوری انسانیت کو فیض پہنچے۔ انھوں نے کہا کہ بدھ مت اور ہندو مذہب کے درمیان قریبی تعلقات ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ گورو پورنیما کا تعلق مہابھارت کے مصنف وید ویاس کی پیدائش سے بھی ہے۔ آج بھی گوتم بدھ کا آٹھ مرحلوں کا راستہ انسانیت کی رہنمائی کرتا ہے۔ یہ عالمی برادری کو پرامن بنائے باہم کی بصیرت اور رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ جناب کشن ریڈی نے انٹر نیشنل بدھسٹ کنفیڈریشن کی یہ پروگرام منعقد کرانے پر ستائش کی۔ انھوں نے کہا کہ اس تنظیم نے دنیا بھر کے بدھسٹوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرایا ہے ۔

image00186L6.jpg

اپنے پیغام میں جناب کشن ریڈی نے کہا کہ ثقافت اور سیاحت کی وزارتیں اور ثقافتی تعلقات کی ہندوستانی کونسل نے IBC کے ساتھ مل کر اس سال نومبر میں ہندوستان میں ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’دنیا بھر سے اسکالروں کو بدھ مت پر معلومات افزاء مذاکرات اور تبادلہ خیال کے لئے مدعو کیا جائے گا۔ اس سال ہندوستان اپنی آزادی کی 75 ویں سالگرہ ’’آزادی کا امرت مہوتسو ‘‘ کے ساتھ منارہا ہے اور مہاتما بدھ کی دین کو بھی یاد کیا جارہا ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ ہندوستان بدھ مت کی آماجگاہ کی حیثیت سے بدھ برادری کو اپنی وراثت اور دانائی کو عام کرنے میں تعاون کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ہندوستان کی بدھ وراثت کو پروان چڑھانے اور اس کے فروغ کے لئے زبردست کوشش کی ہے۔ قدیم مٹھوں کے بہت سے مقامات کو پھر سے فروغ دیا جارہا ہے تاکہ دنیا بھر سے عقیدت مندان جہگہوں پر آئیں۔

ppp.jpg

جناب کشن ریڈی آج راشٹر پتی بھون میں بودھ گیا سے ایک بودھی پودے کو لگانے کی روایتی تقریب میں ہندوستانی صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند کے ہمراہ تھے۔ ثقافت کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی اور جناب ارجن رام میگھوال بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس تقریب میں IBC کے بھکشوؤں نے بدھسٹ جاپ کیا جس کی قیادت اس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر دھماپیا نے کی۔ جناب کشن ریڈی نے ہندوستانی صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند کا اس بات کے لئے شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے بودھ گیا سے بودھی پودا لگایا جو امن وہم آہنگی کی علامت ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں ایک بار پھر دنیا کے بدھسٹوں کو نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں اور میں تمام گورؤں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے اپنی دانائی کی بنیاد پر امن اور ہم آہنگی کے جذبے کو عام کیا۔

جی کشن ریڈی نے گوروپورنیما کے موقع پر ثقافت کی دنیا کی دو اہم ہستیوں کی عزت افزائی کی۔

جناب کشن ریڈی نے سروجا ویدیاناتھن اور اوما شرما کی رہائش گاہوں پر جا کر ان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیر موصوف نے ملک میں پرفارمنگ فنونِ لطیفہ کے فروغ میں فنکار برادری کے کاموں کو سراہا اور اظہار تشکر کیا۔ انھوں نے کہا کہ ان فنکار برادریوں کے طاقتور جذبے سے ہندوستان کی مالا مال ثقافت اور وراثت کے تحفظ اور اسکی تشہیر میں زبردست مدد ملی ہے۔

image003A91T.jpg

وزیر موصوف نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت اور رہنمائی میں حکومت ہند کی کوششوں کو بھی اجاگر کیا، جو انھوں نے ہندوستان کے مالا مال ثقافتی ورثے کے فروغ کے تئیں کی ہیں۔ جناب کشن ریڈی نے’’ آزادی کا امرت مہوتسو‘‘کے تحت مختلف ثقافتی پروگراموں اور تقاریب کے بارے میں بھی بتایا۔ ہندوستان کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘ ایک سال تک چلنے والا پروگرام ہے۔

****

 

ش ح-رف-س ا

U.No. 6969



(Release ID: 1738732) Visitor Counter : 815