وزارت دفاع

فلیٹ ایوارڈ تقریب – مغربی بحری کمان

Posted On: 24 JUL 2021 10:44AM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 24  جولائی     ہر سال فلیٹ ایوارڈ کی تقریب مغربی بحری کمان کے سورڈ آرم ، ویسٹرن فلیٹ کے آپریشنل سائیکل  کے اختتام کی علامت ہے۔ یہ تقریب 23 جولائی 2021 کو ممبئی میں کووڈ – 19 وبائی بیماری کے باعث ایک سال کے وقفے کے بعد منعقد ہوئی۔ اس سال ، تقریب کی میزبانی ویسٹرن فلیٹ کے کمانڈنگ فلیگ آفیسر ریئر ایڈمرل اجے کوچر نے کی ۔ اس تقریب میں اپریل 2020 سے مارچ 2021 تک فلیٹ کی آپریشنل کارناموں کی نشاندہی کی گئی۔ اس تقریب میں مغربی بحری کمان کے فلیگ آفیسرنے مہمان خصوصی کے طور پر وائس ایڈمرل آر ہری کمار ، فلیگ آفیسر کمانڈنگ – اِن – چیف ، مغربی بحری کمان کے ساتھ شریک ہوئے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic06Q0ZH.jpeg

اس سال منعقد کی جانے والی تقریب کووڈ – 19 پروٹوکول پر عملدر آمد کے باعث سادہ سی تقریب تھی۔ جب کہ شرکت کرنے والوں کی تعداد محدودتھی ، تاہم فلیٹ کی حصولیابیاں سورڈ آرم کی توقع کے مطابق کافی تھے۔ بحری کارروائیوں ، حفاظتی طریقوں اور حوصلہ افزائی کے متعدد سپیکٹرم کا احاطہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 20 ٹرافیاں دی گئیں۔ آئی این ایس کولکاتہ کو سمندری کارروائیوں کی بھر پور کوششوں کے دوران شاندار جرات مندی کا مظاہرہ کرنے کے لئے بحری جہازوں میں  ‘‘بہترین جہاز’’ سے نوازا گیا۔ آئی این ایس ترکش کو بحری بیڑے کی تمام سرگرمیوں ، سمندری مشقوں  اورجوش و خروش کی بھر پور نمائش کے لئے ‘موسٹ اسپریٹڈ' جہاز سے نوازا گیا۔ آئی این ایس دیپک نے ٹینکروں اور او پی وی کے زمرے میں ’’ بہترین جہاز ‘‘ کا ایوارڈ جیتا۔

اپریل 2020 سے مارچ 2021 تک آپریشنل سائیکل پر محیط سال خواہ کچھ بھی ہو تاہم  معمولی نہیں تھا۔ جب کہ گھر سے کام کرنا اس وقت کی مانگ تھی ، مغربی بیڑے کے مشن میں تعیناتی پر رہا  اور  گذشتہ سال چیلنجوں سے بھرپور  دور کے دوران اور کاروائی کے لئے تیار رہا۔ مغربی بیڑے نے بھی وبائی مرض سے لڑنے کی قومی کوششوں کا ساتھ دیتے ہوئے راحت رسانی کے مشن کے لیے بے حد تعاون کیا۔ مغربی بیڑے کے جہازوں اور طیاروں نے بھی ن گنت لوگوں کی جانیں بچانے کے لئے ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا،جب سمندری طوفان تاؤتے نے ہندوستان کے مغربی ساحل کو نشانہ بنایا ۔ آج کی تقریب میں ان جوانوں اور ان کے اہل خانہ کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا، جنہوں نے ان تمام مشنوں کے لیے فرائض کو اپنے مفاد سے بالاتر رکھا۔ سورڈ ارم کسی بھی صورتحال کا سب سے پہلے جواب دینے والا برقرار ہے جو مہم کے لیے تعنیات ہے،  جنگ کے لیے تیار ہے اور اس کے لیےمستعد ہے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-6958



(Release ID: 1738606) Visitor Counter : 190