وزارت دفاع

ہندوستانی فضائیہ کی سیلاب سے متعلق راحت کارروائیاں:رتناگری

Posted On: 23 JUL 2021 4:18PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 23 جولائی 2021: بائیس جولائی 2021 کو دن میں ڈیڑھ بجے کے قریب ہندوستانی فضائیہ کو ایک پیغام موصول ہوا جس میں مہاراشٹر کے رتناگری ضلع میں چپلن اور کھید قصبوں میں سیلاب سے متعلق راحت کاررائیوں کی ضرورت کی بات تھی۔ جب موسم سازگار ہوا تو ایک ایم آئی ۔ سترہ۔IVہیلی کاپٹر دن کے تین بج کر چالیس منٹ پر ممبئی سے رتناگری کے لئے روانہ ہوا اور شام پانچ بجے رتناگری میں اترا۔ خراب موسم کے سبب شام میں مزید کوئی کارروائی نہیں کی جاسکی۔

آج یہ کاررائیاں شروع کی گئی ہیں جبکہ ہیلی کاپٹر رتناگری میں ممبئی سے آئے ایک اور ہیلی کاپٹر کے ساتھ کام پر لگا ہوا ہے۔ NDRF کی اس نفری ٹیم اندازاً ایک ٹن سامان کے ساتھ ہندوستانی فضائیہ کے ذریعہ رتنا گری بھیجی گئی ہے۔

آج رتناگری سے ایک ہیلی کاپٹر نے دن میں گیارہ بج کر 35 منٹ پر علاقے کا جائزہ لیا اور دو افراد کو بحفاظت وہاں سے نکالا۔ ہندوستانی فضائیہ سیلاب سے متعلق راحت کاررائیوں کے لئے دو ایم آئی۔ سترہ وی فائیو اور دو ایم آئی۔ سترہ بھی لگارہا ہے۔ ایک اور ہیلی کاپٹر پنے میں تیار رکھا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اسے کام پر لگایا جاسکے۔

Photo(4)UG8L.jpegPhoto(1)V4GT.jpeg

****

ش ح-رف-س ا

U.No. 6916

 



(Release ID: 1738267) Visitor Counter : 150