نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر اور وزیر مملکت جناب نسیتھ پرمانک کل قومی اسٹیڈیم سے افتتاحی تقریب کے دوران ہندوستانی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے
Posted On:
22 JUL 2021 8:59PM by PIB Delhi
اہم جھلکیاں:
ملک بھر سے سابق کھلاڑیوں اور دیگر افراد کے علاوہ تمام شعبوں سے نامور شخصیات ہمارے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے پروگرام میں شامل ہوں گے۔
32 واں موسم گرما اولمپکس کل ٹوکیو میں شروع ہورہا ہے۔ امور نوجوان اور کھیل کود کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر اور امور نوجوان اور کھیل کود کے وزیر مملکت جناب نسیتھ پرمانک میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب کا نظارہ کریں گے۔
ملک بھر سے سابق کھلاڑیوں اور دیگر افراد کے علاوہ تمام شعبوں سے نامور شخصیات، وزیراعظم نریندرمودی کی تصوراتی # چیئر4انڈیا مہم کے حصے کے طور پر ہمارے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے پروگرام میں شامل ہوں گے۔ پروگرام میں ہریانہ کے کھیل کود کے وزیر سندیپ سنگھ، مدھیہ پردیش کے کھیل کود کے وزیر یشودھرا راجے سندھیا ، نیشنل بیڈمنٹن کوچ پلیلا گوپی چند کے علاوہ دیگر شخصیات کی شرکت کی امید ہے۔
اس مرتبہ ہندوستان اولمپکس میں 127 کھلاڑیوں کا سب سے بڑا دستہ روانہ کررہا ہے جس میں 56 کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد خاتون نمائندگان بھی شامل ہیں۔
( ش ح۔ ع ح)
U. No. 6894
(Release ID: 1738116)
Visitor Counter : 133