وزارت دفاع

گجرات کے عمرگام ضلع  میں بھارتی کوسٹ گارڈ نے ایم وی کنچن پر مامور عملے کے 12 ارکین  کو بچایا

Posted On: 22 JUL 2021 11:31AM by PIB Delhi

 

  • ایم وی کنچن میں عملے کے اراکین خراب موسم اور بجلی کی عدم دستیابی کی  وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں
  • آئی سی جی کے ایم وی ہرمیز نے ایک تیزترین  آپریشن کے ذریعہ عملے کے تمام 12اراکین  کو بچایا
  • امداد کے لئے آئی سی جی کے مزید جہازوں کو تعینات کیا گیا ہے

 

نئی دہلی، 22؍جولائی2021: بھارتی کوسٹ گارڈ نے 21 جولائی 2021 کو موٹر ویسل (ایم وی) کنچن پر مامور عملے کے  تمام 12اراکین جو کہ وہاں پھنس گئے تھے،کو گجرات کے عمر گام ضلع سے بچایا۔ میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر (ایم آر سی سی) ممبئی کو 21 جولائی 2021 کی سہ پہر کو ڈی جی کمیونیکیشن سنٹر ، ممبئی سے اطلاع ملی تھی کہ ایم وی کنچن ،ایندھن میں آلودگی کی وجہ سے پھنس گیا ہے جس کے نتیجے میں انجن کام نہیں کررہا ہے اورجہاز پر بجلی کی بھی فراہمی نہیں ہوپارہی ہےاور خراب موسم کی وجہ سے بھی انہیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسی روز  شام کے وقت ، جہاز کے کپتان نے مطلع کیا کہ ایم وی کنچن ، کارگو کے طور پر اسٹیل کے کوائلز لے کر آ رہا ہے۔ یہ جہاز لنگر انداز ہوچکا تھا لیکن   اسٹار بورڈ کے (دائیں) طرف جھکا جا  رہا ہے۔

ایم آر سی سی ممبئی نے فوری طور پر انٹرنیشنل سیفٹی نیٹ (آئی ایس این) کو متحرک کیا اور ایم وی ہرمیز کو فوراً ہی پھنسے ہوئے جہاز کی طرف موڑ دیا گیا۔ نامساعد سمندری حالات کا پامردی  کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے ایم وی ہرمیز نے رات کے دوران ہی  ایک تیزترین  آپریشن  شروع کیا جس میں ایم وی کنچن  میں سوار عملے کے تمام 12 اراکین  کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

1.PNG

ایمرجنسی ٹائونگ ویسل(ای ٹی وی)واٹر للی کو بھی ڈی جی شپنگ ، (ڈائرکٹر جنرل محکمہ جہاز رانی)ممبئی نے پھنسے ہوئے جہاز کی مدد کرنے کے لئے تعینات کیا ہے۔ اس کے علاوہ ، جہاز کے کپتان کی جانب  سے جہاز کو ہر ممکن  مدد فراہم کرنے کے لئے دو ٹگس (جہاز کو کھنچنے والا چھوٹا جہاز)بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔

****************

ش ح  - س ک

U. NO. 6834



(Release ID: 1737673) Visitor Counter : 214