امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
دالوں کے درآمد کاروں کو اسٹاک حد سے مستثنیٰ کیا گیا
کسانوں کے فائدے کا یہ اقدام ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب دالوں کی قیمتوں میں گراوٹ کا رجحان ہے
تھوک بیوپاریوں کے لئے اسٹاک کی حد پانچ سو میٹرک ٹن ہوگی
مل مالکان کے لئے اسٹاک کی حد گزشتہ چھ مہینے کی پیداوار یا سالانہ زیادہ سے زیادہ صلاحیت کا 50 فیصد جو بھی زیادہ ہو، ہوگا
خردہ فروشوں کے لئے اسٹاک کی حد پانچ میٹرک ٹن ہوگی
دالوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے جرأت مندانہ اقدامات سے بڑے نتائج سامنے آئے ہیں
Posted On:
19 JUL 2021 5:43PM by PIB Delhi
نئی دہلی 19جولائی 2021: دالوں کی بڑھتی قیمتوں پر بڑی کارروائی کے بعد آج مرکز نے اہم اقدامات کئے ہیں جن سے کسانوں کو زبردست راحت ملے گی۔
قیمتوں میں گراوٹ کے مدنظر اور ریاستی سرکاروں اور مختلف فریقوں سے ملی معلومات کے بعد مرکزی حکومت نے مل مالکان اور تھوک بیوپاریوں کے لئے اسٹاک کی حد میں چھوٹ دی ہے اور درآمد کاروں کو اس سے مستثنیٰ کردیا ہے۔ تاہم یہ ادارے صارفین کے امور محکمے کے ویب پورٹل پر انے اسٹاک کی اطلاع دیتے رہیں گے۔ اسٹاک کی حد کا اطلاق تور، اڑد، چنا اور مسور پر ہوگا۔
نظر ثانی شدہ حکم کہا گیا ہے کہ اسٹاک کا اطلاق 31 اکتوبر 2021 تک کے لئے تور ، مسور، اڑد اور چنے کی دال پر ہوگا۔ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ دالوں کے درآمد کاروں کو اسٹاک کی حد سے مستثنیٰ کیا جائے گا اور وہ صارفین کے امور محکمے کے پورٹل پر اپنے اسٹاک کی جانکاری دیتے رہیں گے۔ تھوک بیوپاریوں کے لئے اسٹاک کی حد 500 میٹرک ٹن ہوگی (شرط یہ ہوگی کہ کوئی بھی قسم دو سو میٹرک ٹن سے زیادہ نہ ہو، خردہ فروشوں کے لئے اسٹاک کی حد پانچ میٹرک ٹن ہوگی اور مل مالکان کے لئے سالانہ زیادہ سے زیادہ پیداوار کا 50 فی صد یا گزشتہ چھ مہینے کی پیداوار ہوگی، ان میں سے جو بھی زیادہ ہو)
متعلقہ قانونی ادارے صارفین کے امور محکمے کے ویب پورٹل پر اپنے اسٹاک دکھاتے رہیں گے اور اگر ان کا اسٹاک ان کے طے شدہ اسٹاک کی حد سے زیادہ ہوا تو وہ یہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے 30 دن کے اندر اپنے اسٹاک کو اپنی مقررہ حد کے اندر کریں گے۔
قابلِ ذکر ہے کہ حکومت ہند دالوں جیسی لازمی اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول میں کرنے کے لئے مسلسل کوشش کررہی ہے اور اس جانب بہت سے اقدامات کئے گئے ہیں۔ مثلاً 14 مئی 2021 کو مختلف زمروں میں اسٹاک رکھنے والوں کا اپنا اسٹاک ظاہر کرنے کا اقدام اور دو جولائی 2021 کو دالوں کے اسٹاک کی حد طے کرنا۔
ریاستوں / مرکزی انتظام والے علاقوں اور دالوں کے کاروبار میں لگے تمام فریقوں کے عملی تعاون کے ساتھ دو مہینے کے مختصر وقت کے دوران اداروں کی جانب سے 8343 رجسٹریشن کرائے گئے اور محکمے کے ویب پورٹل پر 30.01 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ اسٹاک کا اعلان کیا گیا۔
تور، اڑد، مونگ اور چنے کی دال کی قیمتوں میں لگاتار گراوٹ کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ مئی 2021 سے پورٹل پر اسٹاک ظاہر کرنے کے بعد کے ساتھ ہی مرکز اور ریاستی سرکاروں نے اس پر لگاتار نگرانی بھی رکھی۔
سترہ جولائی 2021 کو صارفین کے امور، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے مرکزی وزیر نے ایک میٹنگ کی جس میں وزیر مملکت بھی موجود تھے اور مختلف فریقوں کی انجمنوں بشمول درآمد کاروں، مل مالکان ، تھوک اور خردہ بیوپاری ان تمام نے شرکت کی اور دالوں کے اسٹاک کی حد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ تمام اہم اداروں اور انجمنوں نے صارفین کے امور کی وزارت کے ویب پورٹل پر اپنے اسٹاک ظاہر کرنے کے تئیں پورا تعاون دیا اور یقین دلایا کہ کوئی زخیرہ اندوزی یا مصنوعی قلت نہیں ہونے دیں گے۔
حکومت ہند قیمتوں میں کمی کے بروقت اقدامات کرنے کی پابند ہے اور عام آدمی کی تشویش کو دھیان میں رکھا گیا ہے اس کے ساتھ ہی ساتھ پالیسی اقدامات پر قریبی نظر رکھی جارہی ہے تاکہ سماج کے تمام طبقوں کے مفادات کا تحفظ کیا جاسکے۔
****
ش ح-رف-س ا
U.No. 6810
(Release ID: 1737603)
Visitor Counter : 228