نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت نے ٹوکیو اولمپک کی تیاری کےلئے ہندوستانی کھلاڑیوں کو خصوصی مدد مہیا کی:کھیلوں کے مرکزی وزیر

Posted On: 19 JUL 2021 4:49PM by PIB Delhi

 

ہندوستانی کھلاڑی اور ٹیمیں ٹوکیو اولمپک 2020میں کھیلوں کی 18اقسام میں حصہ لیں گی۔ ان میں تیراندازی،ایتھلیٹکس،مکےبازی،بیڈمنٹن،گھڑسواری،تلواربازی،گولف،جمناسٹک،ہاکی،جوڈو،روئنگ،شوٹنگ،سیلنگ،تیراکی،ٹیبل ٹینس ،ٹینس ،ویٹ لفٹنگ اور کشتی شامل ہیں۔

حکومت نے ہندوستانی کھلاڑیوں/ٹیموں کو ان کی ٹریننگ ،غیرملکوں میں کھیلنے کے موقع اور مقابلوں کےلئے مسلسل مدد فراہم کی ہے تاکہ وہ اولمپک میں حصہ لینے کےلئے زیادہ سے زیادہ کوٹہ حاصل کر سکیں اور اپنے تمغے جیتنے کےموقعوں کو بڑھا سکیں۔ منتخب کھلاڑیوں کو نیشنل اسپورٹس فیڈریشنوں اور نیشنل اسپورٹس ڈولپمنٹ فنڈ کی مدد کے منصوبے سے مالی فنڈ کے ساتھ ان کی خاص ٹریننگ اور مقابلہ جاتی موقوں کےلئے تعاون دیا گیا ہے۔ ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹے او پی ایس) میں شامل ایتھلیٹس کو 50ہزار روپے فی ماہ کا خاص بھتہ،آؤٹ آف پاکٹ الاؤنس (اوپی اے) دیا گیا ہے۔وبا کے دوران ،اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا(ایس اے آئی) کے علاقائی مراکز ،ریاستی حکومتوں اور غیر سرکاری تنظیموں (این جی او) کی مدد سے کھلاڑیوں کو ان کے  گھروں میں ان کی ٹریننگ اور مشق کو برقرار رکھنے کےلئے ضروری کھیل آلات جیسے باربیل راڈس،ویٹس،ایکسرسائز سائکل،ایئر پیلیٹس،ٹارگیٹ سسٹم وغیرہ فراہم کرکے بھی مدد مہیا کی گئی ۔

حکومت کو بھروسہ اور امید ہے کہ ہندوستانی کھلاڑی اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور ملک کو فخر محسوس کرائیں گے ،کیونکہ ہندوستانی حکومت،انڈین اولمپک فیڈریشن اور نیشنل اسپورٹس فیڈریشنوں نے کھلاڑیوں کو ہرممکن مدد فراہم کی ہے۔

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کےتحریری جواب میں یہ معلومات دی۔

ش ح ۔ا م۔رب۔

U:6721

 



(Release ID: 1736939) Visitor Counter : 123