نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ نے دفاع کے وزیر مملکتکو سکندرآباد چھاؤنی علاقے میں بند سڑکوں کا جائزہ لینے کا مشورہ دیا

Posted On: 18 JUL 2021 5:57PM by PIB Delhi

نئیدہلی،18؍جولائی2021:نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیانائیڈو نے دفاع  کے وزیر مملکت جناب اجئے بھٹ کو سکندر آباد  چھاؤنی علاقے کی آس پاس کی کالونیوں میں رہنے والے ہزاروں افراد کو ہونے والی مشکلات کو دیکھتے ہوئے عوامی سڑکوں کو بند کرنے کے معاملے کی پڑتال کرنے کی صلاح دی ہے۔

جناب نائیڈو نے  اس معاملے کا ذکر اس وقت کیا جب نوتقرر شدہ وزیر نے آج نائب صدر جمہوریہ کی رہائش پر ان سے ملاقات کی۔ انہوں نے وزیر موصوف کو عوامی سڑکوں کو بند کرنے کے معاملے کو تفصیل سے دیکھنے اور لوگوں کو ہونے والی مشکلات کو کم کرنے کیلئے اقدامات کرنے کا مشورہ دیا۔

ملاقات کے دوران اس معاملے کو لیکر جناب نائیڈو نے تلنگانہ سرکار کے ذریعے وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ کو حال ہی میں لکھے گئے ایک خط کا بھی ذکر کیا، وزیر موصوف نے نائب صدر جمہوریہ کو معاملے کی پڑتال کرنے اور لوگوں کی تشویش کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 6673)



(Release ID: 1736629) Visitor Counter : 166