صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

صحت کی مرکزی وزارت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ‘‘بھارت کے کووڈ – 19 ہنگامی کارروائی اور صحت کے نظام سے متعلق تیاری کے پیکیج : دوسرا ،مرحلہ’’ کے تحت تیاریوں کاجائزہ لیا

Posted On: 15 JUL 2021 2:50PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،15 جولائی ،2021   / صحت کی مرکزی وزارت نے 23123 کروڑ روپے کے  ‘‘بھارت کے کووڈ – 19 سے متعلق ہنگامی کارروائی اور صحت نظام کی تیاریوں کے پیکیج : دوسرا مرحلہ’’ پروگرام کے تحت جسے حال ہی میں منظور کیا گیا ہے تیاریوں کا جائزہ لیا۔ یہ جائزہ سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے صحت سکریٹریز اور دیگر سینئر افسران کے ساتھ آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے لیا گیا۔

وزیراعظم کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے ایک نئی اسکیم  ‘‘بھارت کے کووڈ – 19 سے متعلق ہنگامی کارروائی اور صحت نظام کی تیاریوں کے پروجیکٹ : دوسرا مرحلہ ’’ کو منظوری دی ۔ یہ اسکیم  مالی سال 22-2021 کے لیے 23123 کروڑ روپے لاگت کی ہے۔  یہ منظوری 8 جولائی ، 2021 کو دی گئی۔ اس اسکیم پر یکم جولائی ، 2021 سے 31 مارچ ، 2022 تک اس اسکیم پر عمل کیا جائے گا۔

کووڈ – 19 کی روک تھام کے لیے ہنگامی کارروائی کے پیکیج کا دوسرا مرحلہ  مرکز کی طرف سے اسپانسر کی گئی اسکیموں کا حصہ ہے۔

اس اسکیم کا مقصد ف کووڈ – 19 کی جلد روک تھام ، اس کا پتہ لگانے اور اس سے نمٹنے کی کارروائیوں کے لیے صحت کے نظام سے متعلق تیاریوں میں تیزی لانا ہے۔ جس کے دوران بچوں کی دیکھ بھال سمیت صحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر توجہ دینا ہے۔  اس پروگرام میں خاطر خواہ نتائج پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔

جائزہ میٹنگ کے دوران ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کووڈ سے نمٹنے کے مختلف پہلوؤں پر صحت کی مرکزی وزارت کی پالیسیوں اور رہنما خطوط پر رہنمائی فراہم کی جائے گی جس سے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو حفظان صحت کے ان کے بنیادی ڈھانچے میں کووڈ – 19 سے متعلق کام کاج کو بلارکاوٹ بنایا جائے گا۔  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے درخواست ہے کہ وہ مرکزی حکومت کی طرف سے جلد از جلد منظوری کے مقصد سے اپنی اخراجات سے متعلق تجاویز بھیجیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –6593



(Release ID: 1736440) Visitor Counter : 165