سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

اجرام فلکی کے ماہرین نے ظاہر ہونے والے اور غائب ہونے والے ستاروں کے ایک گروپ کی دریافت کی

Posted On: 16 JUL 2021 1:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی،16 جولائی ،2021   / اجرام فلکی کے ماہرین کے ایک بین الاقوامی اشتراک نے 9 ستاروں کی نشاندہی کی ہے ۔ یہ ستارے کچھ ایسی نوعیت کے ہیں کہ جو کسی پرانی فوٹوگرافک پلیٹ میں آدھے گھنٹے کے اندر ایک چھوٹے خطے میں ظاہر ہو جاتے ہیں اور غائب ہو جاتے ہیں۔

کئی ملکوں کے اجرام فلکی کے اشتراک نے رات کے آسمان اور نئے جدید آسمان کی پرانی تصویروں کا مقابلہ کر کے غائب ہونے والے اور ظاہر ہونے والے اجرام فلکی کا پتہ لگایا۔ جو بظاہر ایک غیر فطری عمل ہے۔ اشتراک میں کائینات میں تبدیلیوں کو ریکارڈ کرنے کے لیے اس طرح کے عمل کی گہرائی سے تحقیق کی۔

سویڈن ، اسپین، امریکہ ، یوکرین اور بھارت کے سائنسداں جن میں ایریز کے سائنسداں ڈاکٹر آلوک  سی گپتا  نے  فوٹوگرافی کی شروع کی شکل کی تحقیقات کی جس میں 12 اپریل 1950 کو رات کے آسمان سے تصویریں اکٹھا کرنے کے لیے شیشے کی پلیٹوں کا استعمال کیا جن سے امریکہ کے کیلیفورنا شہر میں پالومر مشاہدگاہ  میں تلاش کیا اور ان تبدیل ہونے والے ستاروں کا پتہ لگایا جن کے بارے میں آدھے گھنٹے کے بعد فوٹوگرافس میں نہیں پائے گئے اور اس کے بعد سے انہیں تلاش بھی نہیں کیا گیا۔  ایسے اجرام فلکی کا گروپ جو ایک ہی وقت میں غائب بھی ہو جائے اور ظاہر بھی ہو جائے اس کا پتہ اجرام فلکی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے۔

سائنسداں ان ستاروں میں آنے والی اس تبدیلی کے پیچھے کارفرما وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RX5X.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –6629


(Release ID: 1736341) Visitor Counter : 347