ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی

مرکزی کابینہ نے مویشی پروری اور ڈیئری محکمہ کی اسکیموں کے مختلف اجزاء میں ترمیم اور انہیں درست کرنے اور 54618 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا انتظام کرنے کے لیے مخصوص مویشیوں سے متعلق پیکیج کو منظوری دی

Posted On: 14 JUL 2021 4:09PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے مخصوص مویشیوں کے شعبہ سے متعلق پیکیج کے نفاذ کو منظوری دے دی۔ اس کے تحت کئی سرگرمیاں شامل ہیں۔ حکومت ہند کی اسکیموں کے کئی اجزاء میں ترمیم کی گئی اور انہیں درست کیا گیا۔ یہ قدم اگلے پانچ سالوں کے لیے ہے، جو 22-2021 سے شروع ہوگا۔ یہ منظوری اس لیے دی گئی، تاکہ مویشیوں کے شعبہ میں ترقی کو ترغیب ملے، جس کے سبب مویشیوں کے شعبہ سے وابستہ 10 کروڑ کسانوں کے لیے مویشی پروری فائدہ مند ہو سکے۔ اس پیکیج کے تحت مرکزی حکومت اگلے پانچ برسوں کے دوران 54618 کروڑ روپے کی کل سرمایہ کاری کا انتظام کرنے کے لیے 9800 کروڑ روپے کی مالی مدد دے گی۔

مالی اثر:

مرکزی حکومت 22-2021 سے اگلے پانچ سالوں کے لیے 9800 کروڑ روپے کی مالی مدد دینے کے لیے پابند عہد ہے، جو ان اسکیموں میں لگائی جائے گی۔ اس سے مویشی پروری کے شعبہ میں 54618 کروڑ روپے کی کل سرمایہ کاری کا انتظام کرنے میں مدد ملے گی۔ اس میں ریاستی حکومتوں، ریاستی کوآپریٹوز، مالیاتی اداروں، باہری مالیاتی ایجنسیوں اور دیگر متعلقین کی سرمایہ کاری شامل ہے۔

تفصیلات:

اس کی بنیاد پر محکمہ کی تمام اسکیموں کو تین وسیع ترقیاتی اسکیموں کے زمرہ میں شامل کر دیا جائے گا۔ ان میں راشٹریہ گوکل مشن، ڈیئری ترقیاتی پروگرام (این پی ڈی ڈی)، نیشنل لائیو اسٹاک مشن (این ایل ایم) اور مویشیوں کی گنتی اور انٹیگریٹیڈ سیمپل سروے (ایل سی- اینڈ- آئی ایس ایس) کو ذیلی اسکیموں کے طور رپ شامل کیا گیا ہے۔ بیماری پر کنٹرول کے پروگرام کا نام بدل کر مویشیوں کی صحت اور بیماری پر کنٹرول کا پروگرام (این اے ڈی سی پی) رکھ دیا گیا ہے۔ اس میں موجودہ مویشیوں کی صحت اور بیماری پر کنٹرول تو ہے ہی، لیکن اس کے ساتھ قومی مویشیوں کی بیماری پر کنٹرول کا پروگرام اور بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کے فنڈ کو شامل کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مویشی پروری کے بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کا فنڈ (اے ایچ آئی ڈی ایف) اور ڈیئری کے بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کا فنڈ (ڈی آئی ڈی ایف) کو آپس میں ملا دیا گیا ہے۔ اس طرح بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کا فنڈ تیار کیا گیا ہے۔ ڈیئری کی سرگرمیوں میں شامل ڈیئری کوآپریٹوز اور فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن کو بھی اس تیسرے زمرے میں شامل کر لیا گیا ہے، تاکہ ڈیئری کوآپریٹوز کو مدد حاصل ہو سکے۔

اثرات:

راشٹریہ گوکل مشن سے دیسی نسلوں کی ترقی اور تحفظ کو مدد ملے گی۔ اس سے گاؤں کے غریب لوگوں کی مالی حالت بھی بہتر ہوگی۔ نیشنل پروگرام فار ڈیئری ڈیولپمنٹ (این پی ڈی ڈی) کا ہدف تھوک میں تقریباً 8900 کولروں کو لگانے کا ہے، جس میں دودھ رکھا جا سکے۔ اس قدم سے آٹھ لاکھ سے زیادہ دودھ کی پیداوار کرنے والوں کو فائدہ ہوگا اور 20 ایل ایل پی ڈی دودھ کی اضافی سپلائی ممکن ہوگی۔ این پی ڈی ڈی کے تحت جاپان انٹرنیشنل کو آپریشن ایجنسی (جی آئی سی اے) سے مالی مدد حاصل ہوگی، جس سے 4500 گاؤوں میں نئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر ہوگی اور گاؤوں میں خوشحالی آئے گی۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:6553

 

 


(Release ID: 1735597) Visitor Counter : 231