صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ – 19 ٹیکہ کاری سے متعلق تازہ جانکاری
مرکزی وزارت صحت نے پرائیویٹ کووڈ ٹیکہ کاری سینٹروں کی جانب سے ٹیکے کی خرداری کی پیش رفت اور صورت حال کا جائزہ لیا
کچھ ریاستوں میں پرائیویٹ کووڈ ٹیکہ کاری سینٹروں کی جانب سے ٹیکے کی خریداری اور ٹیکہ لگانے کی سست رفتاری سنگین تشویش کا سبب
ریاستوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ روزانہ جائزہ لیں تاکہ پرائیویٹ کووڈ ٹیکہ کاری مرکزوں کی جانب سے ٹیکے کی خریداری اور اسے لگانے میں آسانی ہو
Posted On:
14 JUL 2021 2:05PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 14 ؍جولائی : صحت کے مرکزی سکریٹری جناب راجیش بھوشن نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اتر پردیش ، مدھیہ پردیش ، راجستھان ، اڈیشہ ، تلنگانہ ، ارونا چل پردیش، کرناٹک، کیرالہ، تمل ناڈو ، مہاراشٹر ، گجرات، مغربی بنگال، دہلی ، پنجاب اور ہریانہ کی 15 ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے صحت سکریٹریوں اور بیماریوں سے محفوظ کرنے سے متعلق سینئر افسران کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ اس موقع پر کووڈ ٹیکے تیار کرنے والی دو کمپنیوں ایم ایس بھارت بائیو ٹیک اور ایم ایس سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے نوڈل نمائندے بھی موجود تھے۔
سبھی کے لئے ملک گیر سطح پر کووڈ ٹیکہ کاری پروگرام اور حالیہ ایڈوائزری کے لئے نظر ثانی شدہ رہنما خطوط کی روشنی میں میٹنگ کے دوران ان ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پرائیویٹ کووڈ ٹیکہ کاری سینٹروں (پی سی وی سی) کے ذریعے ٹیکے کی خریداری اور اسے لگانے کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ریاستوں کو کو- وِن پلیٹ فارم کے استعمال کے بارے میں دو بارہ مطلع کیا گیا ہے۔ کیونکہ یہ دیگر مسائل سے نمٹنے کا ایک ذریعہ بھی ہے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس مانگ کو میزان کریں۔
صحت کے مرکزی سکریٹری نے پی سی وی سی کے ذریعے ٹیکے کی سست رفتاری کو سنگین تشویش کا سبب قرار دیا ہے۔ انہوں نے تشویش کے معاملات کو اجاگر کیا اور ریاستوں کو حسب ذیل مشورہ دیا۔
- کئی پرائیویٹ کووڈ ویکسی نیشن سینٹروں نے کووڈ ویکسین کی مختص کی گئی مقدار کے لئے کوئی عندیہ نہیں دیا ہے۔ کئی ریاستی سرکاروں کو پی سی وی سی کے ذریعے ویکسین کی خرداری کو آسان بنانے کی ضرورت ہے۔ ریاستوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر صورت حال کا جائزہ لیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ نشان زد مقدار میں درکار ٹیکوں کے آرڈر فوری طور پر نجی طور پر ٹیکہ تیار کرنے والوں کو دے دیئے جائیں۔
- کئی معاملوں میں ریاستی سرکار نے کووڈ ویکسین کے لئے در کار ٹیکوں کے آرڈر دیئے ہیں، جس کی ادائیگی درکار ٹیکوں کے آرڈر کی تمام رقم کے لئے ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔ کچھ معاملوں میں تمام درکار ٹیکوں کی مقدار کے لئے ادائیگی نہیں کی گئی، ریاستی سرکاروں اور پی سی وی سی کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ درکار ٹیکوں کی مقدار اور ادائیگی کے درمیان فرق کو صفر تک کم کیا جائے۔
پی سی وی سی کے ذریعہ ٹیکہ کاری کی سست رفتار کو اجاگر کرتے ہوئے ریاستوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر پی سی وی سی کے ذریعے ٹیکہ کاری کی خریداری کے بارے میں پیش رفت اور صورت حال کا جائزہ لیں اور انہیں یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پی سی وی سی اور ویکسین تیار کرنے والوں کے درمیان ایک تیز اور مؤثر رابطے کو یقینی بنائیں تاکہ اگر کوئی خامی ہے تو اسے دور کیا جاسکے۔
صحت کی مرکزی وزارت نے ریاستوں اور پی سی وی سی کے نوڈل افسروں کے لئے پانچ علاقائی ورکشاپ کا اہتمام کیا ہے۔ ریاستوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اس بات کا عندیہ دیں کہ کیا کسی مزید ری -فریشر تربیتی سیشن کی ضرورت ہے، جائزہ میٹنگ کے دوران مانگ کی اوسط کے لئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے رول اور ٹیکے کی فوری روانگی میں کووڈ ویکسین تیار کرنے والوں کے رول کے بارے میں مزید وضاحت کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ح ا۔ ق ر
6532U-
(Release ID: 1735352)
Visitor Counter : 264