وزارت خزانہ
محکمہ انکم ٹیکس نے بنگلورو میں سروے کیے
Posted On:
13 JUL 2021 7:48PM by PIB Delhi
محکمہ انکم ٹیکس نے 08.07.2021 کو بنگلورو میں ہندوستان کے معروف افرادی قوت فراہم کنندہ کے دو کاروباری احاطوں پر ایک سروے آپریشن کیا۔ کمپنی کے ذریعہ انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے سیکشن 80JJAA کے تحت بھاری کٹوتی کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، جو کچھ شرائط کی تکمیل پر نئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، جیسے ملازم کو ادا کیا جانے والا مشاہرہ (جو ہر ماہ 25,000 روپے سے کم ہونا چاہیے)، اور روزگار کے دنوں کی تعداد وغیرہ۔
سروے مہم کے دوران انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 میں کٹوتی کے غلط دعووں کے سلسلے میں ٹیکس چوری کے ثبوت اکٹھا کیے گئے ہیں۔ جانچ میں آگے پتہ چلا ہے کہ اگرچہ ملازمین کے مشاہرے ہر ماہ 25,000 روپے سے زیادہ تھے، کمپنی نے ایسے ملازمین کو ملنے والے مشاہروں کے کچھ حصوں کو شامل نہ کرکے مذکورہ ایکٹ کے تحت غلط طریقے سے کٹوتی کا دعویٰ کیا تھا تاکہ وہ 25,000 روپے ماہانہ مشاہرہ کی حد میں فٹ ہو سکے۔
اس کے علاوہ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ بعد کے سالوں میں 80JJAA کے تحت کٹوتی کا دعویٰ کیا گیا ہے، حالانکہ بعض اہل ملازمین مزید کمپنی کی تنخواہ پر نہیں تھے۔
مجموعی طور پر، اس سروے میں مختلف تشخیصی سالوں میں 880 کروڑ روپے تک کہ آمدنی کو چھپانے کا پتہ چلا ہے۔
آگے کی جانچ جاری ہے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع-ک ا
U: 6515
(Release ID: 1735258)
Visitor Counter : 174