وزارت خزانہ

وزیر مالیات محترمہ نرملا سیتا رمن اور بھوٹان کے وزیر مالیات جناب لیون پو نامگے شیرنگ نے مشترکہ طورپر بھوٹان میں بھیم-یوپی آئی لانچ کیا


یہ شروعات 2019ء میں ہندوستان کے وزیر اعظم کے بھوٹان کے سرکاری دورے کے دوران دونوں ملکوں کے ذریعے اعلان شدہ عہد کی تکمیل ہے

Posted On: 13 JUL 2021 4:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی،13؍جولائی2021:

مالیات اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے بھوٹان کے اپنے ہم منصب عزت مآب وزیر مالیات جناب لیونپو نامگے شیرنگ کے ساتھ مشترکہ طورپر آج دوپہر میں ایک ورچوئل تقریب میں بھوٹان میں بھیم-یو پی آئی کا مبارک آغاز کیا۔ اس تقریب وزیر مملکت (مالیات)ڈاکٹر بھاگوت کشن راؤکراڈ، بھوٹان کے رائل مانیٹری اتھارٹی کے گورنر جناب داشو پینجور فائننشیل سروسز محکمے کے سیکریٹری جناب دیواسیش پانڈا، بھوٹان میں ہندوستان کی سفیر محترمہ روچیرا کمبوج، ہندوستان میں بھوٹان کے سفیر جنرل وی نامگیال اور این پی سی آئی کے ایم ڈی اور سی ای او جناب دلیپ اسبے نے بھی حصہ لیا۔

 

001.jpg

نئی دہلی میں آج بھیم-یو پی آئی کے لانچ کے موقع پر مالیات اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن ، وزیر مملکت برائے مالیات ڈاکٹر بھاگوت کشن راؤ کراڈ  اور فائننشیل سروسز کے سیکریٹری جناب دیواسیش پانڈا ۔

 

اس موقع پر اپنے خطاب میں محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ ہندوستان کی ’پڑوس پہلے‘پالیسی کے تحت بھوٹان میں یہ خدمات شروع کی گئی ہیں۔ ہندوستان کو اپنی اس حصولیابی پر فخر ہے اور اسے اپنے قابل قدر پڑوسی کے ساتھ ساجھا کرتے ہوئے بے حد خوشی محسوس ہورہی ہے۔ وزیر مالیات نے کہا کہ بھیم –یوپی آئی ہندوستان کی ترقی کے سب سے روشن پڑاؤ میں سے ایک ہے اور کووڈ-19وباء کے دور میں ڈیجیٹل لین دین کے شعبے میں ایک اہم حصولیابی ہے۔ پچھلے 5برسوں میں 100ملین سے زیادہ یوپی آئی کیو آر بنائے گئے ہیں اور مالی سال 21-2020ء کے دوران بھیم –یوپی آئی نے 41 لاکھ کروڑ روپے کی قیمت کے 22 ارب لین دین کو پورا کرنے میں تعاون کیا ہے۔

بھوٹان کے وزیر مالیات جناب لیونپو نامگے شیرنگ نے بھوٹان میں بھیم –یوپی آئی خدمات کے آغاز کے لئے حکومت ہند کا شکریہ ادا کیا اور اس پہل کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات دن بہ دن مضبوط ہوتے گئے ہیں۔

 

002.jpg 003.jpg

 

یہ شروعات 2019ء میں بھار ت کے عز ت مآب وزیر اعظم کے ذریعے بھوٹان کے سرکاری دورے کے دوران دونوں ملکوں کے ذریعے اعلان شدہ عہد کو پورا کرتی ہے۔ اس دورے کے بعد ہندوستان اور بھوٹان ایک دوسرے کے یہاں روپے کارڈ کی منظوری کے بین چلن کو دو مرحلوں میں –پہلے مرحلے میں ہندوستان میں جاری روپےکارڈوں کی بھوٹان میں واقع ٹرمنلوں پر منظوری اور دوسرے مرحلے میں ان کارڈوں کی اُلٹے مرحلے میں منظوری ممکن بنا چکے ہیں۔

بھوٹان میں آج بھیم –یو پی آئی کے لانچ کے ساتھ دونوں ملکوں کی ادائیگی سے متعلق بنیادی ڈھانچہ مکمل طورپر آپس میں جڑ گئے ہیں اور اس سے ہر سال بھوٹان کا سفر کرنے والے بڑی تعداد میں ہندوستانی سیاحوں اور کاروباریوں کو فائدہ ہوگا۔ یہ قدم ایک بٹن کے لمس سے کیش لیس لین دین کے ذریعے روزی روٹی اور سفر کو اور زیادہ آسان بنائے گا۔

بھیم –یوپی آئی کے اس مبارک آغاز کے مرحلے میں محترمہ نرملا سیتارمن نے بھیم –یوپی آئی کا استعمال کرکے ایک بھوٹانی اوجی او پی آؤٹ لیٹ جوکہ بھوٹان میں مقامی افراد کے ذریعے آرگینک طورپر تیار کی گئی تازہ زراعتی اشیاء فروخت کرتا ہےسے ایک آرگینک سامان خریدنے کے لئے ایک لائیو لین دین کیا۔

بھوٹان اپنے کیو آر کے استعمال کے لئے یو پی آئی معیارات کو اپنانے والا پہلا ملک ہے اور بھیم ایپ کے توسط سے موبائل پر مبنی ادائیگی کو قبول کرنے والا ہمارا پہلا قریبی پڑوسی ملک ہے۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 6499)



(Release ID: 1735208) Visitor Counter : 329