صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ -19سے متعلق تازہ معلومات

Posted On: 13 JUL 2021 10:34AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی13 جولائی2021:

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک 38.14  کروڑ لوگوں کو کووڈ -19سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

پچھلے 24  گھنٹے میں  بھارت میں کووڈ کے  31443 نئے معاملوں کی اطلاع ملی ہے ، جو 118 دنوںمیں  سب سے کم ہے۔

ملک میں  اب تک 30063720 مریض  کووڈ  -19سے شفایاب ہوچکے ہیں۔

ملک میں  شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.28 فیصدتک پہنچ گئی ہے۔

پچھلے  24 گھنٹے کے دوران  49007 مریض  صحت یاب ہوئے ہیں۔

سردست ہندوستان میں  زیر علاج مریضوں کی تعداد  431315 ہے جو 109 دن میں سب سے کم ہے۔

زیر علاج مریض کُل معاملوں   کا 1.40فیصد ہیں۔

 ہفتہ وار جانچ کے بعد متاثر پائےجانے والے افراد کی شرح 5 فیصد سے کم ہے ۔فی الحال یہ شرح 2.28 فیصد ہے۔

روزانہ  جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے افراد کی شرح 1.81 فیصدہے ، جو 3فیصدسے بھی کم ہے اور یہ شرح لگاتار 22ویں دن   کی ہے۔

جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ بڑھوتری ہوئی ہے اور  کُل  43.40  کروڑ نمونو ں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

 

*************

ش ح۔ع م ۔رم

U- 6483


(Release ID: 1734991) Visitor Counter : 223