کامرس اور صنعت کی وزارتہ
کسانوں کی امداد باہمی کی انجمنوں اور ایف پی او کے برآمداتی رابطے کو استحکام دینے کےلیے ایپیڈا نے نیفیڈ کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے
Posted On:
12 JUL 2021 5:43PM by PIB Delhi
نئی دہلی،12 جولائی ،2021 /امداد باہمی کی انجمنوں اور زرعی مصنوعات کی تنظیموں کی زرعی اور ڈبہ بند خوراک کی اشیا کی برآمداتی صلاحیت کو فروغ دینے کےلیے زراعت اور ڈبہ بند خوراک کی اشیا کی برآمدات کے فروغ کی اتھارٹی (ایپیڈا) نے آج نیشنل ایگریکلچرل کو آپریٹیو مارکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا لمیٹڈ (نیفیڈ) کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔
مفاہمت نامے کے مطابق تعاون کے کلیدی میدانوں میں ایپیڈا میں رجسٹرڈ ان برآمد کاروں کو سہولت دینا شامل ہے جو نیفیڈ کے ذریعے عمل درآمد کی جانے والی سبھی سرکاری اسکیموں کے تحت امداد حاصل کر رہے ہیں۔ مفاہمت نامے میں ٹیکنالوجی ، ہنرمندی ، کوالٹی مصنوعات اور مارکیٹ تک رسائی جیسے معاملات کو حل کر کے امداد باہمی انجمنوں کی طرف سے برآمدات کی دیرپائیگی اور ترقی کے لیے بھی کہا گیا ہے۔
ایپیڈا ، جو کامرس کی وزارت کے تحت کام کرتی ہے اور نیفیڈ جو کثیر ریاستی امداد باہمی سوسائیٹیوں کے قانون کے تحت رجسٹرڈ ہے ان دونوں کے درمیان اشتراک سے زرعی مصنوعات کی کوالیٹی کو بہتر بنانے کے لیے زرعی پیداوار میں شامل امداد باہمی اداروں کو سرگرم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ نیز اس سے کسانوں کو بہتر قیمتیں دلانے میں بھی مدد ملے گی۔
ایپیڈا اُن امداد باہمی اداروں ، ایف پی او ، شراکت داروں کی برآمدات میں سہولت پیدا کرے گی جنہیں نیفیڈ نے تسلیم کیا ہے اور انہیں فروغ دیا ہے۔
ایپیڈا اور نیفیڈ بھارت میں اور بیرون ملک تسلیم کی جانے والی بی 2 بی اور بی 2 سی سمیت عالمی تجارت میں کسانوں کی باہمی انجمنوں کی شرکت کو بھی آسان بنائیں گی۔ نیز بین الاقوامی تجارتی و فروغ میں باہم تعاون دیں گی۔
مفاہمت نامے میں امداد باہمی سوساٹئیوں ، اپنی مدد آپ گروپوں کی ان کے سماجی اور ماحولیاتی عمل درآمد کے لیے نیز بین الاقوامی معیارات کے مطابق ان کی صلاحیت سازی کے لیے مدد فراہم کرنے کی بات بھی کہی گئی ہے۔ دونوں ہی تنظیمیں بیداری لانے کے پروگراموں ، ہنرمندی کے فروغ کے پروگراموں کا انعقاد کریں گی۔ یہ انعقاد علاقائی ، ریاستی اور قومی سطح پر کیا جائے گا۔
ایپیڈا اور نیفیڈ نے زرعی برآمدات کی پالیسی کے تحت نوٹیفائیڈ مختلف ریاستوں میں کلسٹرس کو فروغ دینے کے تئیں قریبی تعاون کرتے ہوئے کام کرنے سے بھی اتفاق کیا ہے۔
مفاہمت نامے پر ایپیڈا کے چیئرمین ڈاکٹر ایم انگامتھو اور نیفیڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر جناب سنجیو کمار چڈھا نے دستخط کیے۔ مفاہمت نامے پر دستخط دونوں تنظیموں کی مہارت کو استعمال کرنے کے مقصد سے کیے گئے ۔ یہ دونوں تنظیمیں زراعت اور متعلقہ شعبوں کے مفاد میں سرگرمیوں میں تال میل پیدا کرنے کے لیے باہمی طور پر مل کر کام کریں گی تاکہ متعلقہ فریقوں کو بہتر قیمت مل سکے۔
ایپیڈا ان بہت سی تنظیموں اور اداروں کے ساتھ تال میل کرنے کے لیے اشتراک کے طریق کار پر توجہ دیتی رہی ہیں، جو مختلف میدانوں میں پیشہ ورانہ اور ماہرانہ صلاحیتوں کی حامل ہے۔ تاکہ مختلف فریقوں کی صلاحیت سازی کی جائے اور زراعت اور اُس کی برآمدات کی ترقی کے لیے کچھ مداخلتوں کو دور کرنے کے لیے حل فراہم کیے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U 6471
(Release ID: 1734972)
Visitor Counter : 293