امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے گاندھی نگر لوک سبھا حلقہ میں 36 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا


جگن ناتھ رتھ یاترا کے مبارک موقع پر شہریوں کو مبارکباد پیش کی

جگن ناتھ رتھ یاترا کے مبارک موقع پر میں احمد آباد کے جگن ناتھ مندر میں کئی برسوں سے منگلا آرتی میں شرکت کرتا آ رہا ہوں اور ہر بار یہاں ایک الگ توانائی حاصل ہوتی ہے

آج بھی مہا پربھو کی آرادھنا کرنے کا موقع ملا، مہا پربھو جگن ناتھ سبھی پر ہمیشہ اپنا کرم اور مہربانی بنائے رکھیں

گاندھی نگر لوک سبھا حلقہ کے ناردی پور گاؤں میں 25 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کرتے ہوئے جناب امت شاہ نے کہا کہ آج میں ایک ایسے گاؤں میں آیا ہوں جہاں لوگوں نے ایسا نظام بنایا ہے کہ کوئی بھی انسان اور جاندار بھوکا نہ سوئے

ہماری تہذیب، ثقافت اور روایات کسی کو جاننا ہے تو اسے ناردی پور آنا پڑے گا

گاندھی نگر لوک سبھا حلقہ کے 3 ہزار سے زیادہ آبادی والے ہر گاؤں کی 2024 تک ترقی کرنے کا منصوبہ بنایا ہے

ہماری کوشش ہے کہ پورے انتخابی حلقہ میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ جناب وجے روپانی اور نائب وزیر اعلیٰ جناب نتن پٹیل کے ذریعے شروع کی گئی کسی بھی اسکیم کے فائدہ سے ایک بھی شخص محروم نہ رہے

وزیر اعظم نے 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے مفت ٹیکہ کاری کا انتظام کیا ہے اور ہم سب کو ٹیکہ لگوانا چاہیے

وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے سول اسپتال، گاندھی نگر میں سن فاؤنڈیشن کے ذریعے تعمیر کردہ آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کیا

وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کورونا سیوا یگیہ میں مخصوص تعاون دینے والی شخصیات کو راج بھون میں تہنیت نامہ سونپے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تمام راج بھون کو کورونا وبائی مرض کے وقت عوام میں بیداری پیدا کرنے اور اس سے متاثرہ لوگوں تک ضروری امداد پہنچانے کی اپیل کی تھی، اسی سمت میں گجرات راج بھون نے یہ سیوا یگیہ شروع کیا

مرکزی وزیر داخلہ نے سوامی نارائن مندر، اڈالج کے ذریعے نو تعمیر شاردا منی کمیونٹی سنٹر کا بھی افتتاح کیا

Posted On: 12 JUL 2021 6:56PM by PIB Delhi

 

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آج گاندھی نگر لوک سبھا حلقہ میں 36 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔ جگن ناتھ راتھ یاترا کے مبارک موقع پر ملک کے شہریوں کو مبارکباد دیتے ہوئے جناب امت شاہ نے کہا کہ وہ احمد آباد کے جگن ناتھ مندر میں کئی برسوں سے منگلا آرتی میں شرکت کرتے آ رہے ہیں اور ہر بار یہاں ایک الگ توانائی حاصل ہوتی ہے۔ آج بھی مہا پربھو کی آرادھنا کرنے کا موقع حاصل ہوا۔ مہاپربھو جگن ناتھ سبھی پر ہمیشہ اپنا کرم اور مہربانی بنائے رکھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MQDC.jpg

مرکزی وزیر داخلہ نے گاندھی نگر لوک سبھا حلقہ کے ناردی پور گاؤں میں 25 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا اور ساتھ ہی سوامی نارائن مندر، اڈالج کے ذریعے نوتعمیر شاردا منی کمیونٹی سنٹر کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر جناب امت شاہ نے کہا کہ آج میں ایک ایسے گاؤں میں آیا ہوں جہاں لوگوں نے ایسا نظام قائم کیا کہ کوئی بھی انسان بھوکا نہ سوئے۔ انسان ہی نہیں بلکہ کوئی جاندار بھی بھوکے پیٹ نہ سوئے ایسا نظام یہاں بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تہذیب، ثقافت اور روایات کسی کو جاننا ہے تو اسے ناردی پور آنا پڑے گا۔ جناب امت شاہ نے یہ بھی کہا کہ ناردی پور ان کے لیے اور بھی معنی رکھتا ہے کیوں کہ ان کا بچپن اور ایس ایس سی تک کی پڑھائی مانسا میں ہوئی۔ ناردی پور کے ہر ایک ترقیاتی کام، چاہے وہ دواخانہ ہو، اسکول کی جدیدکاری ہو، بچوں کا پارک یا پھر تالاب بنوانا ہو، وہ ناردی پور آتے رہیں گے اور لوگوں سے ملتے رہیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MI2K.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ ہم نے گاندھی نگر لوک سبھا حلقہ کے 3 ہزار سے زیادہ آبادی والے ہر گاؤں کی 2024 تک ترقی کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ پورے انتخابی حلقہ میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ جناب وجے روپانی اور نائب وزیر اعلیٰ جناب نتن پٹیل کے ذریعے شروع کی گئی کسی بھی اسکیم کے فائدہ سے ایک بھی شخص محروم نہ رہے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ کوئی گھر ایسا نہیں ہے جہاں بیت الخلاء، باورچی خانہ، نل کے ذریعے پانی اور بجلی نہ پہنچی ہو۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے وقت ہم نے بہت مشکل حالات دیکھے۔ دوسری لہر میں کورونا وائرس بڑی تیزی سے پھیلا، جس سے اس پر انسانی کنٹرول نہیں رہ سکا لیکن وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے صرف 7-6 دنوں میں ہی 10 گنا آکسیجن گاؤں گاؤں اور شہروں میں پہنچے ایسا انتظام کرنے کی کوشش کی۔ حالانکہ پھر بھی ہم نے کئی عزیزوں کو کھو دیا۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ اب ہم ایسا عزم کریں کہ ناردی پور اور پورے گاندھی نگر لوک سبھا حلقہ میں ایک بھی شخص کی کورونا کے سبب موت نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے مفت ٹیکہ کاری کا انتظام کیا ہے اور ہم سب کو ٹیکہ لگوانا چاہیے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ پورے خطہ میں جس کے پاس بھی لال رنگ کا راشن کارڈ ہے، ان تک ہم یہ پیغام پہنچائیں کہ وزیر اعظم نے ان کی فیملی کے لیے دیوالی تک ہر مہینے فی کس پانچ کلو اناج کا انتظام کیا ہے۔ ملک کے 80 کروڑ لوگوں کو مفت اناج تقسیم کرنے کا یہ نظام جناب نریندر مودی جی کی حکومت نے کیا ہے، یہ بات ہر شخص تک پہنچنی چاہیے اور گاؤں کے نوجوانوں کو اکٹھا ہوکر اس مہم کو کامیاب بنانا چاہیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003D4RD.jpg

وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے سول اسپتال، گاندھی نگر میں سن فاؤنڈیشن کے ذریعے تعمیر کردہ آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر جناب امت شاہ نے کہا کہ سن فاؤنڈیشن کی اس کوشش سے گجرات میں کورونا کے خلاف لڑائی کو مزید تقویت ملے گی اور علاقے کے عوام طویل عرصے تک مسفید ہوں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004GEF5.jpg

وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کورونا سیوا یگیہ میں مخصوص تعاون دینے والی شخصیات کو راج بھون میں تہنیت نامہ سونپے۔ اس موقع پر جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ملک نے کورونا کے خلاف متحد ہوکر لڑائی لڑی، جس میں سبھی کا اہم تعاون ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے تمام راج بھون کو کورونا وبائی مرض کے وقت عوا م میں بیداری پیدا کرنے اور اس سے متاثرہ لوگوں تک ضروری امداد پہنچانے کی اپیل کی تھی، اسی سمت میں گجرات راج بھون نے یہ سیوا یگیہ شروع کیا، جس سے کئی لوگ جڑے اور لوگوں تک راحت پہنچی۔ جناب امت شاہ نے مودی جی کی قیادت میں سبھی لوگوں نے کورونا کے خلاف جو لڑائی لڑی اس کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:6474

 

 



(Release ID: 1734959) Visitor Counter : 191