امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

اترپردیش میں ایم ایس پی کے طورپر کسانوں کو 11,141.28کرو ڑ روپے ادا کئے گئے، جبکہ ریاست میں اِس بار گیہوں کی ریکارڈ خریداری ہوئی


ربیع مارکیٹنگ سیزن 21-2020ء کے مقابلے ربیع مارکیٹنگ سیزن 22-2021ءکے دوران اترپردیش میں 58فیصد زیادہ گیہوں کی خریداری ہوئی

ربیع مارکیٹنگ سیزن 21-2020ءکے دوران 6.64لاکھ کسانوں سے 35.77لاکھ میٹرک ٹن گیہوں کی خریداری کے مقابلے ربیع مارکیٹنگ سیزن 22-2021ء کے دوران ریکارڈ 56.41لاکھ میٹرک ٹن گیہوں کی خریداری ہوئی

خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020ء کے دوران اترپردیش میں 10.22لاکھ کسانوں سے 66.84لاکھ میٹرک ٹن دھان کی ریکارڈ سرکاری خریداری ہوئی

Posted On: 12 JUL 2021 4:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی،12؍جولائی2021:

ربیع مارکیٹنگ سیزن 22-2021ء کے دوران 12.98لاکھ کسانوں سے اترپردیش میں کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی)پر 56.41لاکھ میٹرک ٹن گیہوں کی ریکارڈ سرکاری خرید ہوئی۔ ریاست کی تاریخ میں یہ گیہوں کی سب سے زیادہ سرکاری خرید ہے۔ایم ایس پی کی شکل میں کسانوں کو مجموعی طور پر 11,141.28کروڑ روپے ادا کئے گئے۔یہ ربیع مارکیٹنگ سیزن 21-2020ء کے مقابلے 58فیصد زیادہ ہے، جس کے دوران 6.64لاکھ کسانوں سے 35.77لاکھ میٹرک ٹن گیہوں خریدا گیا تھا۔

خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020ء کے دوران اترپردیش میں دھان کی بھی ریکارڈ خریداری ہوئی۔خریف ماریکٹنگ سیزن 21-2020ء کے دوران 10.22لاکھ کسانوں سے اترپردیش میں 66.84لاکھ میٹرک ٹن دھان کی سرکاری خرید ہوئی۔ریاست کی تاریخ میں یہ دھان کی سب سے زیادہ سرکاری خرید ہے۔ایم ایس پی کے طورپر اترپردیش کے کسانوں کو مجموعی طورپر 12491.88کروڑ روپے کی ادائیگی ہوئی۔

قابل ذکر ہے کہ موجودہ مارکیٹنگ سیزن ربیع مارکیٹنگ سیزن 22-2021ء گیہوں پیدا کرنے والی زیادہ تر ریاستوں میں 8جولائی 2021ء کو ختم ہوچکا ہے، جس کے دوران مجموعی طورپر 433.32لاکھ میٹرک ٹن گیہوں کی سرکاری خرید ہوئی۔(یہ خرید اب تک کی سب سے بڑی خرید ہے، جبکہ ربیع مارکیٹنگ سیزن 21-2020ء میں بھی 389.92لاکھ میٹرک ٹن گیہوں کی خرید ہوئی تھی)رواں ربیع مارکیٹنگ سیزن کے دوران جاری خریداری آپریشن سے تقریباً 49.16لاکھ کسانوں کو پہلے ہی فائدہ ہو چکا ہے اور انہیں ایم ایس پی کے طورپر85,581.02 کروڑ روپے ادا کئے جاچکے ہیں۔

خریف کے جاری سیزن 21-2020ء کے دوران دھان کی خرید بھی کامیابی کے ساتھ دھان پیدا کرنے والی ریاستوں میں جاری ہے اور اب تک کسانوں سے 8جولائی 2021ء تک 866.05لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خرید ہوچکی ہے۔(ان میں 707.59لاکھ میٹرک ٹن خریف کی فصلیں اور 158.46لاکھ میٹرک ٹن ربیع کی فصلیں شامل ہیں)، جبکہ پچھلے سال اس مدت کے دوران 756.80 لاکھ میٹرک ٹن کی ہی خرید ہوئی تھی۔ جاری خریف مارکیٹنگ سیزن کے دوران تقریباً 127.72لاکھ کسان مستفید ہوچکے ہیں اور ایم ایس پی قیمت کے طورپر 1,63,510.77کروڑ روپے کی ادائیگی بھی ہوچکی ہے۔ اس سال دھان کی سرکاری پچھلے خریف مارکیٹنگ سیزن 20-2019ء کے دوران کی گئی 773.45میٹرک ٹن کی سرکاری خریدی کہیں اُوپر جاچکی ہے۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 6464)


(Release ID: 1734872) Visitor Counter : 231