صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 کی تازہ ترین صورتحال

Posted On: 12 JUL 2021 9:27AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  12 جولائی2021:

ملک میں اب تک کووڈ-19 سے تین کروڑ سے زیادہ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کووڈ -19سے صحتیابی کی شرح بہتر ہوکر 97.22 فیصدتک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں  39649 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

ٹیکہ کاری کی قومی مہم کے تحت  37.73 کروڑٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

 بھارت میں  گزشتہ 24  گھنٹے میں  37154 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔

بھارت میں سردست زیر علاج مریضوں کی تعداد  450899 ہے۔

زیرعلاج مریضوں  کی تعداد   کُل متاثرہ معاملوں کے  1.46 فیصد پر مشتمل ہے۔

جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے افراد کی ہفتہ وار شرح  5 فیصد سے کم درج ہورہی ہے۔فی الحال یہ شرح 2.32 فیصد ہے۔

یومیہ متاثرہ افراد کی شرح 2.59 فیصد ہے۔یہ شرح  مسلسل 21 دن سے  3 فیصد سے کم درج ہورہی ہے۔

طبی جانچ کی صلاحیت میں  خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے۔ اب تک  کُل 43.23  کروڑ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

********

ش ح۔ع م ۔رم

U- 6453


(Release ID: 1734738) Visitor Counter : 184