مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
سی پی ڈبلیو ڈی 12 جولائی کو اپنا 167واں یوم تاسیس منائے گا
Posted On:
10 JUL 2021 6:27PM by PIB Delhi
نئی دہلی،10 جولائی 2021: ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) کے تحت سینٹر پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (سی پی ڈبلیو ڈی)12 جولائی 2021 کو قوم کے تئیں اپنی شاندار خدمات کے لیے اپنا 167واں یوم تاسیس منائے گا۔ وبا کے مدنظراس کی تقریب ڈیجیٹل طور پر منعقد ہوتی۔
سی پی ڈبلیو ڈی جولائی 1854 میں ، پبلک ورکس کرنے کے لیے ایک مرکزی ایجنسی کے طور پر معرض وجود میں آیا تھا۔ اب یہ ایک جامع تعمیری انتظامیہ کی صورت اختیار کرگیا ہے جو پروجیکٹ کے تصور سے لے کر تکمیل تک نیز دیکھ بھال کے انتظامیہ کی خدمات فراہم کرتا ہے۔
ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری اس موقع پر ’مہمان خصوصی‘ ہوں گے جبکہ ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور اس تقریب میں ’مہمان اعزازی‘ ہوں گے۔
افتتاحی تقریب میں ، چار تکنیکی پبلی کیشنس، سی پی ڈبلیو ڈی فلورل ٹیبلیکس: اے ٹریزر کلیکشن، ای آر پی ای-ماڈیولس، نرمان بھارتی- جو کہ سی پی ڈبلیو ڈی کا اِن ہاؤس پبلی کیشن ہے نیز سی پی ڈبلیو ڈی کی ٹیلیفون ڈائریکٹری 2021 دونوں عمائدین کے ذریعے جاری کی جائے گی۔ تقریب کے دوران سی پی ڈبلیو ڈی پر ایک مختصر فلم بھی دکھائی جائے گی جو کہ سی پی ڈبلیو ڈی کی سرگرمیوں اور اس کے کارناموں کو پیش کرتی ہے۔
اس موقع پر، سی پی ڈبلیو ڈی کے میڈلس، محکمے کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو پیش کئے جائیں گے اورسی پی ڈبلیو ڈی کے عہدیداران اور دیگر ماہرین کے ذریعے تکنیکی پرزنٹیشن بھی کی جائیں گی۔
*****
U.No.6428
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1734515)
Visitor Counter : 201