وزارت دفاع
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اسرائیل کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی
اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے اور کلیدی شراکت داری کو آگے بڑھانے پر زور دیا گیا
Posted On:
09 JUL 2021 12:23PM by PIB Delhi
وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے 9 جولائی 2021 کو اسرائیل کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل(آر ای ایس) بنجامن گینز کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی۔جناب راجناتھ سنگھ نے بنجامن کو اسرائیل کا نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
ٹیلیفون پر اپنی با ت چیت کے بعد ایک ٹوئیٹ میں وزیر دفاع نے کہا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ کلیدی شراکت داری کو آگے بڑھانے اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کیلئے مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔انہوں نے کووڈ -19 عالمی وبا سے نپٹنے کیلئے اسرائیل کی جانب سے بھارت کو دی گئی امداد کیلئے لیفٹیننٹ جنرل (آرای ایس )بنجامن کا شکریہ بھی ادا کیا۔
*******
ش ح- ح ا- م ش
U: 6388
(Release ID: 1734151)
Visitor Counter : 254