دیہی ترقیات کی وزارت
شری گریراج سنگھ نے مرکزی وزیر برائے دیہی ترقی اور پنچایتی راج کا عہدہ سنبھالا
مرکزی وزارت دیہی ترقی میں, شری فگگن سنگھ کلاستے نے وزیر مملکت کا عہدہ کا طارج لیا
Posted On:
08 JUL 2021 4:44PM by PIB Delhi
نئی دہلی،08 جولائی 2021:
شری گریراج سنگھ نے مرکزی وزیر برائے دیہی ترقی اور پنچایت راج کا چارج سنبھال لیا ہے۔

ایک ٹویٹ کے ذریعے اپنے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بارے میں مطلع کرتے ہوئے ، جناب سنگھ نے، نئی ذمہ داری سونپنے اور اعتماد بحال کرنے پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا دلی شکریہ ادا کیا۔

جناب نریندر سنگھ تومر اور دیگر معززین کی موجودگی میں شری سنگھ کا استقبال انکے آفس میں کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے دیہی ترقی سادھوی نرنجن جیوتی بھی موجود تھیں۔

میڈیا سے بات چیت کے دوران مسٹر سنگھ نے کہا کہ وہ پوری ذمہ داری کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتے رہیں گے۔

جناب فگن سنگھ کلاستے نے بھی وزیر مملکت برائے دیہی ترقی کی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔

اس موقع پر دیہی ترقی کی وزارت کے سکریٹری جناب ناگیندر ناتھ سنہا، ایڈیشنل سکریٹری محترمہ الکا اپادھیائے اور وزارت کے دیگر اعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے۔
*****
U.No.6341
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1733938)
Visitor Counter : 243